ظلمات وہ تمام چیزیں ہیں جنہوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور تلخ کر دیا ہے، زہر آلود کر دیا ہے۔ پیغمبر اعظم نے تمام مسائل کا حل، فکری حل بھی اور عملی حل بھی بشریت کے سامنے پیش کیا ہے۔ ان کی شریعت اور قرآنی تعلیمات، بشریت کے مسائل کا علاج ہیں۔ یہ، پیغمبر اسلام نے بشریت کو پیش کیا ہے۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023
حافظ شیرازی کہتے ہیں: "ہر چہ دارم ہمہ از دولت قرآن دارم" مطلب یہ کہ ان کے اشعار بھی قرآن ہی کے ہیں، ان کا فن بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی معرفت بھی قرآن ہی کی ہے، ان کا عرفان بھی قرآن ہی کا ہے، ان کی بیخودی بھی قرآن ہی کی ہے، انھیں ہر چیز قرآن سے ملی ہے۔
نفسیاتی جنگ کا دشمن کا حربہ جب فوجی میدان میں پہنچتا ہے تو اس کا نتیجہ پسپائي کا خوف ہے اور قرآن مجید نے اس پسپائي کو در حقیقت غضب الہی کا سبب بتایا ہے۔
اگر انسان میں تقویٰ نہ ہو تو وہ اللہ کے کلام کے ظریف نکات کو نہیں سمجھ سکتا، اگر وہ قرآن کی ظریف اور خوبصورت باتوں کو سمجھنا چاہے تو نہیں سمجھ سکتا۔
امام خامنہ ای
جس مزحمت کے باعث غزہ میں دشمن مزاحمتی فورسز کا خاتمہ کرنے کی بابت مایوس ہو گیا، اس کا سرچشمہ اسلامی قوت تھی۔ یہ حالت ہو گئی ہے کہ امریکہ اور یورپ میں نوجوانوں نے قرآن سے رجوع کیا کہ دیکھیں کہ قرآن میں ایسا کیا ہے کہ اس پر عقیدہ رکھنے والے ایسی مزاحمت کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
اسلامی ممالک کے سربراہان کیوں صیہونی حکومت سے قطع تعلق اور اس کی مدد اور پشت پناہی ختم کر دینے کا اعلان نہیں کرتے؟ قرآن کہتا ہے: "لاتتخذوا عدوی و عدوکم اولیاء" کیا دنیا میں اس پرعمل ہو رہا ہے؟
امام خامنہ ای
اسلامی ممالک کے عہدیداروں کی خراب کارکردگی اور تمام سختیوں کے باوجود، جیسا کہ قرآن میں بھی آیا ہے اللہ تعالی مومن عوام کے ساتھ ہے اور جہاں خدا ہو وہیں فتح ہوگی۔
امام خامنہ ای
ہاں قرآن بدعنوان طاقتوں کے لیے خطرہ ہے، جیسا کہ ہم نے عرض کیا، یہ ظلم کی بھی مذمت کرتا ہے اور ظلم سہنے والے کی بھی مذمت کرتا ہے کہ اس نے کیوں ظلم سہنا گوارا کیا؟
امام خامنہ ای
ماضی میں بھی اسلام سے دشمنی رہی ہے، آج زیادہ واضح ہے جس کا ایک جاہلانہ نمونہ، قرآن مجید کی بے حرمتی ہے جس کا آپ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایک جاہل احمق کھلم کھلا یہ کام کر رہا ہے اور ایک حکومت اس کی حمایت کر رہی ہے۔
امام خامنہ ای
قرآن بد عنوان طاقتوں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے کیونکہ وہ ظلم کی بھی مذمت کرتا ہے اور ظلم سہنے والے شخص کی بھی سرزنش کرتا ہے کہ کیوں اس نے ظلم سہنا گوارا کیا۔ قرآن لوگوں کو بیدار کرنے والا ہے۔ قرآن کا دشمن انسانوں کی بیداری کا مخالف ہے، ظلم سے پیکار کا مخالف ہے۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023
قرآن کا خطاب پوری بنی نوع انسانی سے ہے، قرآن کا دعوی یہ ہے کہ وہ پوری انسانیت کو راہ راست اور کامیاب انسانی زندگي کی راہ دکھانا چاہتا ہے جو منزل تک پہنچانے والی ہے۔
امام خامنہ ای
14 اپریل 2022
قرآن کی بے حرمتی پر شدید غم و غصہ، بغداد سے سویڈن کے سفیر کو نکال دیا گيا۔ ایران نے بھی سخت موقف اختیار کیا۔ آیت اللہ سیستانی نے اعتراض کیا، جامعۃ الازہر اور عالم اسلام نے بھی سخت موقف اختیار کیا۔ وہی ہوا جس کا ذکر رہبر انقلاب اسلامی نے اپے پیغام میں کیا۔
امام خامنہ ای
(سویڈن میں قرآن کی بے ادبی کے معاملے میں) پردے کے پیچھے رہ کر سازش کرنے والوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ قرآن مجید کا احترام اور اس کی شوکت روز بروز بڑھتی جائے گی اور اس کے ہدایت کے انوار زیادہ درخشاں ہوتے جائيں گے، اس سازش اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اس روز افزوں نور کو روک سکیں۔ واللہ غالب علی امرہ۔ (اور اللہ تو اپنے ہر کام پر غالب ہے۔)
امام خامنہ ای
22 جولائی 2023
سویڈن کی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ اس نے مجرم کی پشت پناہی کر کے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور مسلم اقوام اور ان کی بہت سی حکومتوں کی نفرت اور دشمنی مول لے لی ہے۔
سید علی خامنہ ای
22 جولائي 2023
کیا ہوا کہ امت اسلامیہ، جو اسلامی احکام کی جزئیات پر، قرآن کی آیات پر اتنی توجہ دیتی تھی، اتنے واضح مسئلے میں، اس طرح غفلت کا شکار ہو گئی کہ اتنا بڑا المیہ رونما ہو گیا؟
امام خامنہ ای
9 جون 1996
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیے جانے کو انتہائي تلخ، سازش آمیز اور خطرناک واقعہ بتایا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدید ترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے اور سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ یہ مجرمانہ فعل انجام دینے والے کو اسلامی ملکوں کی عدالتوں کے حوالے کرے۔
جب ہم قرآن پڑھتے ہیں تو اس وقت اللہ ہم سے بات کرتا ہے۔ یہ گفتگو صرف ماضی کی چیزوں ، واقعات اور قرآنی قصوں تک محدود نہیں ہے، ہمارے آج کے حالات سے مربوط ہے جو اس (ماضی کے واقعات کی) زبان میں ہم سے کی جا رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہم اپنا راستہ تلاش کر لیں۔
امام خامنہ ای
3 اپریل 2022
روزانہ ضرور قرآن پڑھئے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ مثال کے طور پر آدھا پارا پڑھئے۔ ہر روز آدھا صفحہ، ایک صفحہ، لیکن ترک نہ ہونے پائے۔ پورے سال کوئی دن ایسا نہ ہو کہ آپ نے قرآن نہ کھولا ہو اور قرآن کی تلاوت نہ کی ہو۔
امام خامنہ ای
23 مارچ 2023
پہلی رمضان المبارک سنہ 1444 ہجری قمری کو 'قرآن سے انس' کے عنوان سے روحانی نشست کا 23 مارچ 2023 کو انعقاد ہوا جس میں قاریان قرآن اور قرآن کے میدان میں مختلف پہلوؤں سے کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں قرآن اور تلاوت قرآن سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
ایک نوجوان لڑکی کی موت بڑا تلخ واقعہ تھا۔ ہمیں دلی تکلیف ہوئی۔ لیکن اس واقعے پر مناسب رد عمل یہ نہیں کہ کچھ لوگ عوام کا امن و امان چھین لیں، قرآن، مسجد، امام بارگاہ، بینک اور گاڑیوں کو آگ لگائیں، پردہ دار خاتون کے سر سے چادر چھینیں، یہ حرکتیں عام نہیں منصوبے کے ساتھ تھیں۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2022