Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

شعرا و ذاکرین و مداحان اہل بیت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 11 دسمبر 2025 کو ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ذاکرین و شعرا و مداحان اہل بیت سے ملاقات میں حضرت صدیقہ طاہرہ کی شخصیت پر گفتگو کی۔ آپ نے تشہیراتی اور میڈیا جنگ کے تعلق سے کچھ ہدایات دیں۔ (1)
2025/12/11

آپ ایام فاطمیہ کی عزاداری میں کیوں آتے ہیں؟

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ہونے والی مجلس میں شریک بعض لوگوں کے خیالات
2025/11/26

حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں آخری مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل کے روز اس سلسلے کی آخری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کئی ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔
2025/11/25

حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی آخری مجلس کا انعقاد

بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں منگل 25 نومبر 2025 کو مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی پانچویں اور آخری مجلس تھی۔
2025/11/25

حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام پر مجلس

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پیر 24 نومبر 2025 کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک مجلس منعقد ہوئی جو اس سلسلے کی چوتھی مجلس تھی۔
2025/11/24

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا پیر کی رات منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
2025/11/24

الہی امتحان میں سرخرو

اگر آپ دیکھتے ہیں کہ خداوند عالم نے آپ کے خمیر کو اعلیٰ قرار دیا ہے تو وہ اس لیے ہے کہ وہ جانتا تھا کہ یہ ہستی عالم مادہ میں، بشری دنیا میں، امتحان میں سرخرو رہے گی۔ امتحنک اللہ الذی خلقک قبل ان یخلقک فوجدک لما امتحنک صابرۃ (خالق کائنات نے آپ کی خلقت سے قبل آپ کا امتحان لیا اور اس میں آپ کو صابرہ پایا۔) بات یہ ہے۔ اگر خداوند عالم اس ہستی کے خمیر کی تیاری میں خاص لطف سے کام لیتا بھی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح امتحان میں کامیاب ہوگی۔ ورنہ بہت سے لوگ ہیں جن کا خمیر اچھا تھا لیکن کیا ان میں سے ہر ایک امتحان میں کامیاب رہا؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا یہ حصہ وہی ہے جس کی ہمیں اپنی نجات کے لیے ضرورت ہے۔ امام خامنہ ای 24 نومبر 1994
2025/11/24

پیغمبر اور امیر المومنین کے ہم پلہ

اسلام، حضرت فاطمہ کو عورت کے آئیڈیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ وہ ان کی ظاہری زندگي، وہ ان کا جہاد، وہ ان کی جدوجہد، وہ ان کا علم، وہ ان کی تقریر، وہ ان کی ملکوتی شخصیت، وہ ان کی روحانیت کی درخشندگی، المختصر وہ ان کا امیر المومنین اور پیغمبر کے ہم وزن اور ہم پلہ ہونا۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990
2025/11/24

اسلام کی نظر میں عورت کا تشخص

اسلام کی نظر میں عورت کے تشخص کا جامع روڈ میپ یہ ہے؛ اچھی ماں، اچھی زوجہ، اللہ کی راہ کی مجاہد اور ساتھ ہی خاتون خانہ، گھر چلانے والی اور اسی کے ساتھ عابد اور خداوند عالم کی کنیز۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
2025/11/24

حضرت زہرا؛ درخشاں نور الہی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بظاہر ایک انسان اور ایک خاتون ہیں اور وہ بھی جوان خاتون لیکن بباطن وہ ایک عظیم حقیقت، ایک درخشاں نور الہی، اللہ کی ایک صالح کنیز اور ایک ممتاز اور برگزیدہ انسان ہیں۔ امام خامنہ ای 16 جنوری 1990
2025/11/23

"اسرائیل مردہ باد" ہماری لوری ہے

ایام فاطمیہ کی دوسری شب کی مجلس میں "اسرائیل مردہ باد" کے فلک شگاف نعرے۔
2025/11/23

حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی دوسری شب کی مجلس

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔دوسری شب کی مجلس رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے ہفتہ کی رات منعقد ہوئی۔
2025/11/22

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی دوسری شب کی مجلس سنیچر کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
2025/11/22

پیغمبر اکرم کی عالی مرتبت بیٹی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
2025/11/22

دنیا کی خواتین کو حضرت فاطمہ کا پیغام

یہ روحانی منزلت، یہ وسیع میدان اور یہ اونچی چوٹی کائنات کی تمام خواتین کے سامنے ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اس عظیم چوٹی کی بلندی پر کھڑی ہیں اور دنیا کی تمام خواتین کو اسے سر کرنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ امام خمینی 16 جنوری 1990
2025/11/22

حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی پہلی شب کی مجلس

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی پہلی شب کی مجلس رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے جمعے کی رات منعقد ہوئی۔
2025/11/21

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی پہلی شب کی مجلس جمعے کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
2025/11/21

پیغمبر اکرم کی سیرت سے حضرت فاطمہ کی قدر و منزلت کی شناخت

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
2025/11/21

حضرت زہرا، عبادت، سیاست، پرورش اور زندگي میں مسلمان عورت کا جاوداں آئيڈیل

فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بچپن آئيڈیل ہے، ان کی نوجوانی آئيڈیل ہے، ان کی شادی آئيڈیل ہے، ان کی زندگي کی سیرت آئيڈیل ہے، یہ سب برترین نمونہ ہائے عمل ہیں جو مسلمان خاتون کی بالاترین حد کو نمایاں کرتے ہیں۔
2024/12/17

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر خطباء و مداحان اہل بیت علیہم السلام سے خطاب

20 جمادی الثانی 1445 مطابق 3 جنوری 2024 کو یوم ولادت با سعادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر اہل بیت علیہم السلام کے مداحان اور مرثیہ خوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے خاتون دو عالم کی شخصیت کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تشریح و بیان کے جہاد کے موضوع پر اہم گفتگو کی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
2024/01/03

ماں کا حق

جہاں تک ماں کے حق کی بات ہے تو یہ زندگی کا سرچشمہ بننے والی ہستی کا حق ہے ، یعنی عورت ایسے لوگوں کو وجود عطا کرتی ہے جو اس کی ذات سے وجود پاتے ہیں۔ باپ بھی مؤثر ہے لیکن ماں سے بہت کم، ماں کا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
2023/01/18

عورتوں کو جنسی بردہ فروشی میں مبتلا کر دینے والا مغرب عورتوں کے حقوق کا علمبردار بنا ہوا ہے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے قریب آنے کی مناسبت سے ثقافتی، علمی اور سماجی میدانوں کی کچھ ممتاز خواتین اور چنندہ ماؤوں نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
2023/01/04

علمی و سماجی میدانوں کی کچھ ممتاز خواتین اور نمونہ ماؤوں سے ملاقات

2023/01/04

حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی آخری مجلس

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے امام ‏خمینی امام بارگاہ میں جمعرات کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی کچھ تعداد کی شرکت سے آخری مجلس منعقد ہوئي۔  مجلس عزا کے اس پروگرام میں پہلے جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی اور اس کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے مجلس سے خطاب کیا۔ مجلس کے آخر میں جناب سعید حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
2022/12/30

حسینیہ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے کی آخری مجلس

2022/12/29

حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی پانچویں مجلس

دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے امام ‏خمینی امام بارگاہ میں بدھ کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی کچھ تعداد کی شرکت سے پانچویں مجلس منعقد ہوئي۔  مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین عالی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگي کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب مہدی سلحشور نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
2022/12/29

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے کی پانچویں شب کی مجلس

2022/12/28

ام ابیھا

مختصر سی مدت میں پیغمبر کے دل کو حضرت خدیجہ اور حضرت ابوطالب کی وفات سے دو گہرے صدمے پہنچے۔ پیغمبر کو شدت سے تنہائی کا احساس ہوا۔ ان ایام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سہارا بنیں اور اپنے ننہے ہاتھوں سے پیغمبر کے چہرے پر پڑے رنج و غم کے غبار کو ہٹایا۔ ام ابیہا، پیغمبر کو ڈھارس بندھانے والی۔ یہ لقب اسی دور کا ہے۔  امام خامنہ ای 24 نومبر 1994
2022/12/28

حسینیۂ امام خمینی میں جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ‏یوم شہادت کی مجلس

امام خمینی امام بارگاہ میں دختر رسول اکرم حضرت صدیقۂ کبری فاطمہ زہرا سلام ‏اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منگل کی شام ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے خطاب کیا اور اس کے ‏بعد جناب میثم مطیعی نے صدیقۂ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ‏مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
2022/12/28

وہ ہستی جس پر ہر قوم، ہر معاشرے کو ناز ہے

بچپنے سے ہی مکے میں، شعب ابو طالب میں، اپنے والد گرامی کی معاونت و مدد سے لے کر مدینے میں زندگی کے دشوار مراحل میں حضرت امیر المومنین کی ہمراہی تک، جنگوں میں، تنہائي میں، خطروں میں، مادی زندگی کی سختیوں اور مختلف مشکلات میں، پیغمبر اسلام کی رحلت کے بعد حضرت علی کو پیش آنے والے پرمحن دور میں، خواہ وہ مسجد النبی ہو یا علالت کا زمانہ، ہر لمحہ آپ مجاہدت و سعی و کوشش میں مصروف رہیں، ایک مجاہد حکیم کی مانند، ایک مجاہد عارف کی طرح۔ نسوانی فرائض کے نقطۂ نظر سے بھی آپ نے زوجہ اور ماں کا کردار ادا کرنے، بچوں کی تربیت کرنے اور شوہرداری کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا۔ اس با عظمت ہستی کا امیر المومنین علیہ السلام سے جو خطاب نقل کیا گیا ہے وہ امیر المومنین علیہ السلام کے تئیں آپ کی اطاعت شعاری اور خضوع و خشوع کی علامت ہے، اس کے علاوہ بچوں کی تربیت، امام حسن اور امام حسین جیسے بچوں کی تربیت اور حضرت زینب جیسی ہستی کی تربیت یہ ساری چیزیں نسوانی فرائض کی ادائیگی، تربیت اولاد اور نسوانی مہر و محبت کے اعتبار سے ایک نمونہ خاتون کی علامتیں ہیں اور یہ ساری خصوصیات اٹھارہ سال کی عمر میں! ایک اٹھارہ انیس سالہ لڑکی، جس میں یہ روحانی و اخلاقی خوبیاں ہوں، جس کا یہ طرز سلوک ہو، وہ کسی بھی معاشرے، کسی بھی تاریخ اور کسی بھی قوم کے لیے قابل فخر اور مایہ ناز ہستی ہے۔ امام خامنہ ای 3/6/2010
2022/12/27

رسول اللہ اور امیر المومنین کی مانند

روایتوں میں نظر آتا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پاس بس نبوت و امامت کی ذمہ داری نہیں تھی ورنہ روحانی مدارج کے اعتبار سے ان میں اور پیغمبر و امیر المومنین علیہم السلام میں کوئی فرق نہ تھا۔ اس سے عورت کے بارے میں اسلام کے نقطہ نگاہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایک عورت اس مقام پر پہنچ سکتی ہے وہ بھی اس نوجوانی کی عمر میں۔  امام خامنہ ای 29 نومبر 1993
2022/12/27

حضرت فاطمہ زہرا کی شب شہادت پر حسینیہ امام خمینی میں عزاداری

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے امام ‏خمینی امام بارگاہ میں پیر کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی کچھ تعداد کی شرکت سے مجلس منعقد ہوئي۔ حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں نے تشریح حقائق کے جہاد اور اس کی ضروریات کے موضوع پر گفتگو کی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے زمانے کے خاص حالات میں تشریح کے جہاد میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔  انھوں نے کہا: آج بھی تشریح کا جہاد معاشرے کی ایک ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دینی مدارس، علمائے دین، اساتذہ، میڈیا اور بالخصوص قومی میڈیا کا کردار بہت ہی اہم اور مؤثر ہے۔ اس مجلس میں اسی طرح جناب محمود کریمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔
2022/12/27

حضرت زہرا کا قصیدہ قرآن سے سنئے

یہ جو 'سورۂ ھل اتی' میں خداوند عالم، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے گھرانے کے کام کا ذکر کرتا ہے، یہ بہت ہی اہم چیز ہے۔ یہ ایک پرچم ہے جو قرآن مجید بلند کرتا ہے، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دروازے پر یہ پرچم لہراتا ہے: "اِنَّما نُطعِمُکُم لِوَجہِ اللَّہِ لا نُرِیدُ مِنکُم جَزاءً وَ لا شُکورا."( سورۂ انسان، آيت 9، ہم تو صرف خدا کی خوشنودی کے لیے تمھیں کھلاتے ہیں اور اس کے عوض نہ تم سے کوئی اجر چاہتے ہیں اور نہ ہی شکریہ۔) خدا کے لیے کام، اخلاص، بے لوث خدمت؛ کس کی؟ یتیم، فقیر اور اسیر کی؛ تو کیا یہ اسیر مسلمان تھا؟ بہت بعید ہے کہ اس وقت کوئي مسلمان اسیر رہا ہو۔ بغیر احسان جتائے خدمت؛ یہ درس ہے؛ حضرت فاطمہ زہرا کا پرچم یہ ہے؛ قرآن مجید اس کی عظمت بیان کر رہا ہے۔ یا مباہلے کی آیت میں: "وَ نِساءَنا وَ نِساءَکُم"( سورۂ آل عمران، آیت 61) حالانکہ پیغمبر کے اطراف میں بہت سی خواتین تھیں - ان کی زوجات تھیں اور ان کی قریبی عورتیں تھیں- لیکن "نساءنا" صرف فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں؛ کیوں؟ باطل کے محاذ سے حق کے محاذ کے ٹکراؤ کا حصہ بننے کے لیے؛ بات یہ ہے۔ فاطمہ زہرا، ان اعلی اور غیر معمولی حقائق کی مظہر ہیں۔ حضرت زہرا کے فضائل یہ ہیں۔ امام خامنہ ای 23 جنوری 2022
2022/12/26

حسینیہ امام خمینی میں بنت رسول حضرت زہرا کی شب شہادت کی مجلس

2022/12/26

اسلامی انقلاب سے پہلے کی نسبت آج ہمارا معاشرہ فاطمی معاشرہ بن چکا ہے

فضل پروردگار سے انقلاب کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا نام انقلاب سے قبل کے دور کی نسبت دس گنا نہیں بلکہ درجنوں اور سیکڑوں گنا زیادہ دہرایا جاتا ہے۔ یعنی معاشرہ فاطمی معاشرہ بن چکا ہے۔  امام خامنہ ای 23 جنوری 2022
2022/12/26

پورے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو پیغمبر ہوتیں

رہبر انقلاب اسلامی کی مختلف تقاریر کے اقتبسات کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور شخصیت حضرت فاطمہ زہرا کی زندگي کو بغور دیکھنا چاہیے، نئي سوچ کے ساتھ اس زندگي کی شناخت حاصل کرنی چاہیے، اسے سمجھنا چاہیے اور حقیقی معنی میں اسے آئيڈیل بنانا چاہیے۔ (19 اپریل 2014) حضرت زہرا کی شخصیت، جوانی کی عمر میں ان تمام غیور، مومن اور مسلمان بلکہ غیر مسلم مردوں اور عورتوں کے لیے ایک آئيڈیل ہے جو آپ کے مقام و منزلت سے آگاہ ہیں۔ (13 دسمبر 1989)
2022/12/26

ایام شہادت حضرت زہرا پر حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

دختر نبی مکرم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے امام ‏خمینی امام بارگاہ میں اتوار کی رات رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور کچھ عزاداروں کی شرکت سے دوسری مجلس منعقد ہوئي۔  مجلس کو ‏حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے خطاب کیا۔ انھوں نے عبادت، تربیت، جہاد، مہربانی، ایثار، علم اور ‎سادہ زیستی کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی خصوصیات میں شمار کیا اور کہا: عالم انسانیت کی اس عظیم خاتون اور ان کے گھر سے ہمارے نوجوانوں کو یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ شباب کے عالم میں بھی فضائل و مناقب اور عظمت کا اس طرح سے مرکز بنا جا سکتا ہے کہ جس کا موازنہ صرف انبیاء اور ا‏ئمہ علیہم السلام سے کیا جا سکے۔ اس مجلس میں جناب مہدی رسولی نے حضرت صدیقۂ کبری سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔ یاد رہے کہ اس سال کورونا کی وبا میں کمی تو آئي ہے لیکن میڈیکل پروٹوکولز پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر، حسینیۂ ‏امام خمینی کی مجالس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ممکن نہیں ہے اور یہ مجالس عزاداروں کی محدود ‏تعداد کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں جن میں بعض شہداء کے محترم اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
2022/12/26

اللہ کا فرشتہ جبرئیل حضرت زہرا کی بارگاہ میں

یہ روایت، جسے کبھی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی نقل کیا تھا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد جبرئيل حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے پاس آتے تھے، ایک صحیح روایت ہے؛ ہم نے اس روایت کی سند پر نظر ڈالی ہے، سند معتبر اور بڑی ٹھوس ہے اور اس بات میں شک کی کوئي گنجائش نہیں ہے کہ جبرئیل آتے تھے۔ عبارت یہ ہے: "وَ کانَ یَاتیھا جَبرَئیلُ علیہ السّلام فَیُحسِنُ عَزاءَھا عَلَی اَبیھا." ہماری آج کی زبان میں کہا جائے تو وہ حضرت زہرا کے پاس برابر آيا کرتے تھے اور پیغمبر کی وفات کی تعزیت پیش کیا کرتے تھے؛ انھیں تسلی دیتے تھے؛ "و یخبرھا عن ابیھا و مکانہ" اور انھیں بتایا کرتے تھے کہ پیغمبر کس حال میں ہیں، عالم برزخ میں، خداوند عالم کے محضر میں، پیغمبر اکرم کے عظیم مقامات دکھایا کرتے تھے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے لیے تصویر کشی کیا کرتے تھے؛ "وَ یُخبِرُھَا بِما یَکونُ بَعدَھا فِی ذُرِّیَّتِھا" ان کے بعد مستقبل میں ان کی اولاد کے ساتھ کیا پیش آنے والا ہے - امام حسن علیہ السلام کا ماجرا، کربلا کا ماجرا، ا‏ئمہ علیہم السلام کے ماجرے اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کا ماجرا ان سے بیان کرتے تھے؛ "وَ کَانَ عَلیٌّ علیہ ‌السّلام یَکتُبُ ذَلِک"( اصول کافی، جلد 1، صفحہ 458) امیر المومنین بھی بیٹھ کر یہ ساری باتیں لکھا کرتے تھے؛ یہ بہت اہم بات ہے۔ امام خامنہ ای 23 جنوری 2022
2022/12/25

شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

2022/12/25

پیغمبر اسلام کے لئے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک ماں، ایک مشیر اور ایک تیماردار

پیغمبر اسلام کے لئے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک ماں، ایک مشیر اور ایک تیماردار تھیں۔
2021/01/17
  • 1
  • 2
  • اگلا>
  • آخری »

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.