دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے امام ‏خمینی امام بارگاہ میں بدھ کی رات رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی کچھ تعداد کی شرکت سے پانچویں مجلس منعقد ہوئي۔

 مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین عالی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگي کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب مہدی سلحشور نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔