ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، لیکن سیف گارڈ کے قواعد و ضوابط کے دائرے میں۔ بعض اوقات حقیقت کے منافی دعوے کئے جاتے ہیں اور زور زبردستی کے مطالبات پیش کئے جاتے ہیں، اس کو خاطر میں نہ لائیں۔
امام خامنہ ای
عوام کی زندگي کے ہر شعبے میں اس صنعت میں مفید اور مؤثر موجودگي کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ عوام کو اس صنعت کی قدر و اہمیت معلوم ہونی چاہیے۔ یہ بات جو وہ کہتے تھے کہ ہمارا مسلمہ حق ہے، انھیں واقعی معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا مسلمہ حق ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محکمہ ایٹمی صنعت کے اعلی عہدیداروں، سائنسدانوں اور ماہرین سے خطاب میں ایٹمی صنعت کے گوناگوں ثمرات و فوائد، ملک کے اندر اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 11 جون 2023 کو اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے اور آئی اے ای اے سے تعاون کے سلسلے میں اہم نکات پر تاکید کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار 11 جون 2023 کو ایران کی ایٹمی صنعت کے میدان کی اہم مصنوعات و ایجادات کی نمائش کا معائنہ کیا۔ یہ نمائش حسینیہ امام خمینی میں لگائی گئی۔