Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

صیہونی حکومت اور امریکا سے برائت حج سے آگے بڑھ کر ہر مسلمان کی جانب سے ہونی چاہیے

بسم اللّہ الرّحمن الرّحیم و الحمد للّہ ربّ العالمین و الصّلاۃ  و السّلام علی خیر البریّۃ سیّدنا محمّدٍ المصطفی و آلہ الطّیّبین و صحبہ المنتجبین و من تبعھم باحسان الی یوم الدّین. دلنواز ابراہیمی آہنگ نے، جو حکم خدا سے ہر دور کے تمام انسانوں کو موسم حج میں کعبے کی جانب بلاتا ہے، اس سال بھی پوری دنیا کے بہت سے مسلمانوں کے دلوں کو توحید و اتحاد کے اس مرکز کی جانب مجذوب کر دیا ہے، انسانوں کے اس پرشکوہ اور متنوع اجتماع کو وجود میں لے آيا ہے اور اسلام کے انسانی وسائل کی وسعت اور اس کے روحانی پہلو کی طاقت کو اپنوں اور غیروں کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔ حج کے عظیم اجتماع اور اس کے پیچیدہ مناسک کو جب بھی تدبر کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ مسلمانوں کے لیے قوت قلب اور اطمینان کا سرچشمہ ہیں اور دشمن اور بدخواہ کے لیے خوف و ہراس اور ہیبت کا سبب ہیں۔ اگر امت مسلمہ کے دشمن اور بدخواہ، فریضۂ حج کے ان دونوں پہلوؤں کو بگاڑنے اور انھیں مشکوک بنانے کی کوشش کریں، چاہے مذہبی اور سیاسی اختلافات کو بڑا بنا کر اور چاہے ان کے مقدس اور روحانی پہلوؤں کو کم کر کے، تو تعجب کی بات نہیں ہے۔ قرآن مجید، حج کو بندگي، ذکر اور خشوع کا آئینہ، انسانوں کے یکساں وقار کا مظہر، انسان کی مادی اور روحانی زندگي کی بہبودی کا نمونہ، برکت اور ہدایت کی علامت، اخلاقی سکون اور بھائيوں کے درمیان عملی اتحاد کی مثال اور دشمنوں کے مقابلے میں برائت و بیزاری اور مقتدرانہ محاذ آرائی کا مظہر بتاتا ہے۔ حج سے متعلق قرآنی آيات پر غوروخوض اور اس بے نظیر فریضے کے اعمال و مناسک میں تدبر ان چیزوں اور حج کے پیچیدہ اعمال کی باہمی ترکیب کے ان جیسے دیگر رموز کو ہم پر منکشف کر دیتا ہے۔ حج ادا کرنے والے آپ بھائي اور بہن اس وقت ان پرفروغ حقائق و تعلیمات کی مشق کے میدان میں ہیں۔ اپنی سوچ اور اپنے عمل کو اس کے قریب سے قریب تر کیجیے اور ان اعلی مفاہیم سے آمیختہ اور از سر نو حاصل ہونے والے تشخص کے ساتھ گھر لوٹیے۔ یہی آپ کے سفر حج کی گرانقدر اور حقیقی سوغات ہے۔ اس سال برائت کا مسئلہ، ماضی سے زیادہ نمایاں ہے۔ غزہ کا المیہ، جو ہماری معاصر تاریخ میں بے مثال ہے اور بے رحم اور سنگ دلی و درندگي کی مظہر اور ساتھ ہی زوال کی جانب گامزن صیہونی حکومت کی گستاخی نے کسی بھی مسلمان شخص، جماعت، حکومت اور فرقے کے لیے کسی بھی طرح کی رواداری کی گنجائش باقی نہیں رکھی ہے۔ اس سال کی برائت، حج کے موسم اور میقات سے آگے بڑھ کر پوری دنیا کے تمام مسلمان ملکوں اور شہروں میں جاری رہنی چاہیے اور حاجیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ہر ایک شخص کی جانب سے انجام پانی چاہیے۔ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکی حکومت سے یہ برائت اقوام اور حکومتوں کے قول و فعل میں نظر آنی چاہیے اور اسے جلادوں کا عرصۂ حیات تنگ کر دینا چاہیے۔ فلسطین اور غزہ کے صابر اور مظلوم عوام کی آہنی مزاحمت کی، جن کے صبر و استقامت نے دنیا کو ان کی تعریف و احترام پر مجبور کر دیا ہے، ہر طرف سے پشت پناہی ہونی چاہیے۔ خداوند عالم سے ان کے لیے مکمل اور فوری فتح کی دعا کرتا ہوں اور آپ حجاج محترم کے لیے، مقبول حج کی دعا کرتا ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ (روحی فداہ) کی مستجاب دعا آپ کی پشت پناہ رہے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سید علی خامنہ ای 4  ذی الحجہ 1445 22 خرداد 1403 11 جون 2024
2024/06/15

امام خامنہ ای کا پیغام حج 2024

حجاج بیت اللہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کا پیغام حج
2024/06/15

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے پیغام کا مکمل متن ہفتے کے روز جاری کیا جائے گا

ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کرام کے امور کے نگراں ہفتے کے روز صحرائے عرفات میں مشرکین سے برائت کے پروگرام میں حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے پیغام کا مکمل متن پڑھیں گے۔
2024/06/13

رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کا 2023 کا پیغام حج

حج، آج اور آئندہ کل کے انسان کے اخلاقی زوال کی موجب سامراج اور صیہونیت کی تمام سازشوں کو ناکام اور بے اثر بنا سکتا ہے۔ اس عالمی تاثیر کی ضروری شرط یہ ہے کہ مسلمان قدم اول کے طور پر، حج کے حیات بخش خطاب کو پہلے خود صحیح طریقے سے سنیں اور اسے عملی جامہ پہنانے میں کوئي دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ امام خامنہ ای 
2023/06/28

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے:
2023/06/27

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج 2022

2022/07/11

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام حج

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امسال بھی حجاج کرام کے نام رہنما پیغام جاری کیا جس میں آپ نے حج کے رموز و اسرار، عالم اسلام کی توانائیوں اور چیلنجز اور دشمنوں کی سازشوں کی نشاندہی کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج حسب ذیل ہے؛
2022/07/08

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا بصیرت افروز پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں حج کے مختلف روحانی و مادی، شخصی، سماجی اور تاریخی پہلوؤں پر رشنی ڈالی اور مسلم امہ اور اسلامی معاشرے کے تعلق سے کلیدی نکات پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
2020/07/29

حجاج کرام کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، حج کے گوناگوں پہلوؤں اور ثمرات کی نشاندہی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔
2019/08/10

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام؛ اتحاد بین المسلمین کی دعوت، استکباری قوتوں کی سازش سے ہوشیار رہنے کی تلقین

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں حج کے روحانی و سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔  رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام حج کا اردو ترجمہ؛
2018/08/19

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں سے خطاب

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 16 جولائی 2018 کو ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کی خدمت کو ایک بڑی سعادت قرار دیا اور ضروری ہدایات دیں۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
2018/07/16

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام.

بسم اللّه الرّحمن الرّحیم و الحمد للّه رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیدنا محمد خاتم النبیین و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین خدائے بزرگ و برتر کا شکر بجا لاتا ہوں کہ اس سال بھی دنیا کے مومنین کی ایک بڑی تعداد کو حج کی توفیق سے اس نے نوازا کہ وہ اس پرفیض اور دلنشیں سرچشمے سے بہرہ مند ہوں اور ان شب و روز کو، جن کے بابرکت و غنیمت لمحات معجز نما اکسیر کی مانند دلوں کو منقلب اور روحوں کو پاکیزہ و آراستہ کر سکتے ہیں، خانہ خدا کے جوار میں اور عبادات و خشوع و ذکر و تقرب کے 'مواقیت' میں بسر کریں۔ حج رموز و اسرار سے معمور عبادت، بیت شریف (کعبہ) برکات الہیہ سے سرشار مقام اور حق تعالی کی آیات و علامات کا مظہر ہے۔ حج مومن، اہل خشوع و صاحب تدبر بندے کو روحانی مدارج پر پہنچا سکتا ہے اور اسے رفعت و نورانیت سے مزین کر سکتا ہے۔ اسی طرح اسے صاحب بصیرت، شجاع، اہل اقدام و مجاہدت انسان میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس عدیم المثال فریضے کے روحانی و سیاسی نیز شخصی و اجتماعی پہلو بالکل نمایاں اور واضح ہیں اور ان دونوں پہلوؤں کی آج سخت ضرورت ہے۔ ایک طرف جدید وسائل کی مدد سے مادہ پرستی کا طلسم اپنا فریب اور اپنی تباہ کاری پھیلا رہا ہے اور دوسری طرف تسلط پسندانہ قوتوں کی پالیسیاں مسلمانوں کے درمیان فتنہ انگیزی و آتش افروزی اور اسلامی ممالک کو بدامنی و اختلافات کے دوزخ میں تبدیل کر دینے پر مرکوز ہیں۔ حج مسلم امہ کے لئے ان دونوں بڑی مصیبتوں کی شفابخش دوا قرار پا سکتا ہے؛ دلوں پر لگی زنگ ہٹا سکتا ہے اور تقوی و معرفت کے نور سے انھیں منور کر سکتا ہے، اسی طرح ان کی آنکھیں کھول کر دنیائے اسلام کے تلخ حقائق سے روبرو کرا سکتا ہے اور اس صورت حال کے مقابلے کے لئے ارادوں کو محکم، قدموں کو استوار اور ہاتھوں اور اذہان کو مستعد کر سکتا ہے۔ آج دنیائے اسلام بدامنی کا شکار ہے؛ اخلاقیاتی بدامنی، فکری بدامنی اور سیاسی بدامنی۔ اس کی بنیادی وجہ ہماری غفلت اور دشمنوں کی بے رحمانہ یلغار ہے۔ ہم نے نابکار دشمن کی یلغار کے جواب میں اپنے دینی و عقلی فرائض پر عمل نہیں کیا۔ ہم نے 'اشداء علی الکفار' کی روش کو بھی فراموش کر دیا اور ہم 'رحماء بینھم' کا طریقہ بھی بھول گئے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سرزمین عالم اسلام کے قلب میں صیہونی دشمن فنتہ انگیزی کر رہا ہے اور ہم فلسطین کو نجات دلانے کے اپنے حتمی فریضے سے غافل شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین کی خانہ جنگی نیز افغانستان، پاکستان اور دیگر جگہوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اسلامی مملکتوں کے سربراہان اور دنیائے اسلام کی سیاسی، دینی و ثقافتی شخصیات کے دوش پر سنگین ذمہ داری ہے؛ اتحاد پیدا کرنے کی ذمہ داری، قومیتی و مسلکی تصادم سے سب کو خبردار کرنے کی ذمہ داری، استکبار اور صیہونزم کی خیانت اور دشمنی کے طریقوں سے قوموں کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری، اسلحہ جاتی و فکری و تشہیراتی جنگ کے میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو وسائل سے لیس کرنے کی ذمہ داری، اسلامی ممالک کے درمیان اندوہناک واقعات کو، جس کی یمن کے سانحات جیسی تلخ مثالیں ساری دنیا میں غم و اندوہ اور اعتراض و احتجاج کا باعث بنی ہیں، فوری طور پر بند کروانے کی ذمہ داری، میانمار اور دیگر خطوں کے مظلوموں جیسی مسلم اقلیتیوں کے صریحی دفاع کی ذمہ داری اور سب سے بڑھ کر فلسطین کی حفاظت کی ذمہ داری اور تقریبا ستر سال سے اپنے غصب شدہ ملک کے لئے جدوجہد کرنے والی قوم سے تعاون اور حمایت کی ذمہ داری۔ یہ اہم فرائض ہیں جو ہم سب کے دوش پر ہیں۔ اقوام کو چاہئے کہ اپنی حکومتوں سے اس کا مطالبہ کریں، اہم شخصیات کو چاہئے کہ اپنے پختہ عزم اور خالص نیت کے ذریعے ان پر عملدرآمد کی راہ میں سعی و کوشش کریں۔ یہ اقدامات دین خدا کی نصرت کے حتمی مصادیق ہیں جو بلا شبہ وعدہ الہی کے مطابق نصرت خداوندی کے مشمول قرار پائیں گے۔ یہ حج سے ملنے والے اسباق کا ایک حصہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس کا ادراک اور اس پر عمل کریں گے۔ آپ سب کے لئے حج مقبول کی دعا کرتا ہوں اور منٰی  اور مسجد الحرام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور خدائے رحیم و کریم سے ان کے لئے بلندی درجات کا طالب ہوں۔ والسلام علیکم و رحمة اللّه سید علی خامنه‌ای 7 /شهریور/۱۳۹۶ 7 /ذی‌الحجة/۱۴۳۸  
2017/08/29

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.