زندگی کی حقیقتوں سے بالاتر، آرزوئیں، عشق اور محبتیں، انسانی جذبات و احساسات انسانی زندگی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ان کا کردار بھی، فطری ہے، دوسرے درجے کا نہیں ہے، بلکہ وہی حقیقی کردار ہے اور اس نہایت محکم و مستحکم عمارت کا ستون بن سکتا ہے، اس کو کس طرح منظم و مرتب کریں؟ بیوی اور شوہر، ہر کسی کو اپنی جگہ اور مقام کو سمجھنا چاہئے، شوہر کو بیوی کی طرف اور بیوی کو شوہر کی طرف پاکیزہ عشق سے لبریز محبت آمیز نگاہوں سے دیکھنا چاہئے اور اس عشق کو باقی و محفوظ رکھیں، کیونکہ یہ زائل بھی ہوسکتا ہے، دوسری تمام چیزوں کی طرح زوال پذیر ہے، اس کو دل سے لگائے رکھیں حفاظت کریں کہ زائل نہ ہونے پائے۔
امام خامنہ ای
12 / مارچ / 2000