زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں: دشمن کو معاشرے میں رسوخ نہ کرنے دیجیے

قرآن کی روشنی میں: دشمن کو معاشرے میں رسوخ نہ کرنے دیجیے

پیغمبر اسلام کی بعثت کا ایک بہت ہی اہم خزانہ، جس کی طرف افسوس کہ زیادہ توجہ نہیں دی جاتی، اپنے بدخواہوں کے مقابل اٹل اور ناقابل رسوخ ہونا ہے۔ جس کا ذکر اس آیت "اشداء على الكفار" (وہ کافروں پر سخت ہیں ... سورۂ فتح، آیت 29) میں موجود ہے، "اشداء" عمل میں سختی کے معنی میں نہیں ہے، اشداء یعنی سخت ہونا، مضبوط و مستحکم ہونا، ناقابل رسوخ ہونا، اشداء کا یہ مطلب ہے۔ "اشداء على الكفار" یعنی کفار کو اجازت نہ دیں کہ وہ معاشرے میں اثر و رسوخ پیدا کریں۔ دشمن کے نفوذ کا مطلب اغیار اور بدخواہ قوتوں کے اثر و رسوخ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا خود اپنے ملک و معاشرے میں کوئی اختیار نہ رہے۔ امام خامنہ ای 18 فروری 2023
شہید قاسم سلیمانی کی نمایاں خصوصیات

شہید قاسم سلیمانی کی نمایاں خصوصیات

شہید سلیمانی ایمان، اخلاص اور عمل والے انسان تھے۔ جو کام وہ کرتے تھے اس پر ایمان رکھتے تھے، نام و نمود، تعریف اور لوگوں کے درمیان امیج حاصل کرنے کے لیے کام نہیں کرتے تھے۔
ایران کی طاقت نے دشمن کو جنگ روکنے کی درخواست پر مجبور کر دیا

ایران کی طاقت نے دشمن کو جنگ روکنے کی درخواست پر مجبور کر دیا

ایرانی قوم کی طاقت اور ایرانی جوانوں کی صلاحیت نے دشمن کو فوجی ٹکراؤ میں جنگ بند کرنے کی درخواست کرنے پر مجبور کر دیا۔
احتجاج بجا، ہنگامہ آرائی ناقابل قبول

احتجاج بجا، ہنگامہ آرائی ناقابل قبول

اعتراض بجا ہے لیکن اعتراض، ہنگامہ آرائی سے الگ ہے۔ ہم اعتراض کرنے والے سے بات کرتے ہیں، لیکن ہنگامہ آرائی کرنے والے سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہنگامہ برپا کرنے والے کو اس کی جگہ بٹھا دینا چاہیے۔
امیر المومنین کے یوم ولادت پر شہدائے اقتدار کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

امیر المومنین کے یوم ولادت پر شہدائے اقتدار کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت پر سنیچر 3 جنوری 2026 کی صبح شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ، ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ اور شہدائے اقتدار کے بعض اہل خانہ نے حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

اسلامی گھرانہ: شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

بہت سی بیویاں ہیں جو اپنے شوہروں کو جنتی بنا دیتی ہیں اور بہت سے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کو حقیقی معنی میں سعادتمند کردیتے ہیں اور اس کا الٹا بھی ہے ممکن ہے (شادی سے پہلے) مرد اچھے ہوں اور ان کی بیویاں ان کو جہنمی بنا دیں۔ یا بیویاں اچھی رہی ہوں کہ جن کو ان کے شوہروں نے جہنمی بنا دیا ہو۔ چنانچہ اگر شوہر اور زوجہ دونوں اس بات پر توجہ دیں تو وہ اچھی نصیحتوں کے ذریعے اور اچھے باہمی تعاون سےگھر کے اندر دین و اخلاق کی باتیں کرکے اور وہ بھی زبانی باتوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنے عمل وکردار کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ایسی صورت میں زندگی واقعی مکمل اور خوبصورت ہوجائے گی۔ امام خامنہ ای 2 مارچ 1999
شہید قاسم سلیمانی ایک مکتب فکر، ایک راہ

شہید قاسم سلیمانی ایک مکتب فکر، ایک راہ

ہم اپنے عزیز اور شہید کمانڈر کو ایک مکتب فکر، ایک راستے اور ایک سبق آموز مدرسے کی نظر سے دیکھیں۔ امام خامنہ ای 17 جنوری 2020
ناقابل بیان عدل و انصاف

ناقابل بیان عدل و انصاف

امیر المومنین کی عدالت کے بارے میں تو کوئی لب کشائی ہی نہیں کر سکتا۔ عدل علی کی توصیف ممکن ہی نہیں ہے۔ ان کا ایک جملہ ہے جس میں وہ فرماتے ہیں: "اگر مجھے سخت ترین ایذائیں دیں، میرے برہنہ جسم کو کانٹوں پر گھسیٹیں تب بھی یہ سب میرے لیے اس سے بہتر ہے کہ میں قیامت کے دن خدا سے اس حال میں ملوں کہ کسی پر مجھ سے ظلم ہوا ہو! آپ غور کیجیے کہ یہ باتیں کون کر رہا ہے؟ وہ جس کی حکومت دریائے جیحون سے دریائے نیل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یعنی ایران، افغانستان، عراق اور مصر اس میں شامل تھے۔ یہ امیر المومنین کا عدل ہے۔ امام خامنہ ای 25 جون 2024
مہدوی معاشرے میں علم کی سطح

مہدوی معاشرے میں علم کی سطح

اس آئيڈیل معاشرے کی خصوصیت جو امام زمانہ علیہ السلام تشکیل دیں گے، انسان کی سوچ کی سطح کا اوپر اٹھنا ہے۔ انسان کی علمی سوچ بھی اور انسان کی اسلامی سوچ بھی۔
غزہ کے عیسائيوں کے خلاف دہشت گرد حکومت کے جرائم

غزہ کے عیسائيوں کے خلاف دہشت گرد حکومت کے جرائم

غزہ کے خلاف مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم میں غزہ کے عیسائیوں، ان کی املاک اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔