زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
آیت اللہ میلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کے منتظمین کی رہبر انقلاب سے ملاقات

آیت اللہ میلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کے منتظمین کی رہبر انقلاب سے ملاقات

آیت اللہ العظمی سید ہادی میلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے، جو جمعرات 25 دسمبر 2025 کی صبح مشہد مقدس میں شروع ہوئی، حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 
پوری عمر جہاد اور استقامت

پوری عمر جہاد اور استقامت

امام علی نقی علیہ السلام کی بیالیس سال کی زندگی تھی، مگر پوری عمر جہاد اور استقامت سے بھری ہوئی ہے...جوانی میں موت، پوری زندگی جہاد، اللہ کی راہ میں خالص کوشش، مشکلوں سے نہ گھبرانا، اقتدار اور صاحب اقتدار لوگوں سے نہ ڈرنا، اللہ کی راہ میں وقار اور سکون کا مظاہرہ، اللہ کے سامنے بندگی اور خضوع کی حالت، اس عظیم امام کی خصوصیتیں ہیں۔   امام خامنہ ای 8 مئی 1981
ہماری جوان نسل آج دشمن کے  پروپیگنڈے کی سخت لہروں کے مقابلے میں اچھی طرح ڈٹی ہوئی ہے

ہماری جوان نسل آج دشمن کے  پروپیگنڈے کی سخت لہروں کے مقابلے میں اچھی طرح ڈٹی ہوئی ہے

میری نظر میں آج کی ہماری جوان نسل بہت اچھی ہے اور تیار ہے۔ ہمارا پروگرام ایسا ہونا چاہئے کہ ہم ان اقدار کو جن سے شہادت کا ایسا جذبہ پیدا ہوا، ایرانی قوم میں ایسی عظمت اور ایثار نے جنم لیا، ان اقدار کو آنے والی نسل میں پیدا کریں تاکہ وہ ان شاء اللہ ملک کو آگے لے جائے۔
درس اخلاق : مغرور نہ ہوں اور تکبر سے کام نہ لیں

درس اخلاق : مغرور نہ ہوں اور تکبر سے کام نہ لیں

انسانوں کو اپنی پوزیشن (اور حیثیت) کے لحاظ سے بعض اوقات کچھ عزت و اہمیت حاصل ہوجاتی ہے اور وہ ایک شخصیت حاصل کرلیتے  ہیں۔ یہ کہ ہم خود کو دیکھیں اور پائيں کہ لوگ ہمارا احترام کرتے ہیں، ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں، ہم کو آگے آگے رکھتے ہیں، ہماری تعریف کرتے ہیں تو ہم مغرور ہو جائیں، تکبر کرنے لگیں، اپنے آپ کو دوسروں سے برتر و بالا سمجھنے لگیں، یہ رضاکاری کے کلچر کے خلاف ہے۔ امام زین العابدین علیہ السلام نے صحیفۂ سجادیہ کی دعائے مکارم الاخلاق میں اس بات کی یاد دہانی کی ہے: لوگوں کے درمیان جتنا زیادہ تمھارا قد بڑھتا جائے، اتنا ہی زیادہ اپنی نگاہ میں تم کو کم ہوتے جانا چاہیے۔ تمھیں غرور میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ امام خامنہ ای 29 نومبر 2023
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کےحامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔   امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
قرآن کی روشنی میں : حقیقی تاریکیاں کیا ہیں؟

قرآن کی روشنی میں : حقیقی تاریکیاں کیا ہیں؟

خداوند عالم فرماتا ہے: یہ وہ کتاب ہے جو ہم نے آپ پر اس لیے نازل کی ہے کہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے (کفر کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی کی طرف لائیں۔ (سورہ ابراہیم، آیت 1) ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے کہ انسانوں کو آپ "ظلمات" یا تاریکیوں سے نکال کر نور تک پہنچادیں۔ تاریکیاں کیا ہیں؟ تاریکیاں وہ تمام چیزیں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور زہر آلود کر دیا ہے۔ بے ایمانی تاریکی ہے، بے مقصدیت بھی تاریکی ہے۔ یہ انسانیت کے گہرے رنج و درد ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان تمام مسائل کا فکری اور عملی دونوں حل پیش کیا ہے۔ امام خامنہ ای 3 اکتوبر 2023
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کےحامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔   امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
شہیدوں کے اقدار اور جذبے  آنے والی نسل میں پیداہونے چاہیے

شہیدوں کے اقدار اور جذبے  آنے والی نسل میں پیداہونے چاہیے

شہیدوں کے اقدار اور جذبے  آنے والی نسل میں پیداہونے چاہیے  امام خامنہ ای  16دسمبر 2025  صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات
شہید، ملک کی پایدار وراثت کے دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے  رہبر انقلاب اسلامی کا "دشمن سے مقابلے" کے مسئلے کا، شہیدوں کا ایک جذبہ ہونے کی طرف اشارہ

شہید، ملک کی پایدار وراثت کے دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے

"دشمن سے مقابلے کا جذبہ" بہت اہم ہے۔ جب ایک جوان میں، اپنی جوانی کی سمجھ پیدا ہوتی ہے- یعنی جب وہ لڑکپن اور نوجوانی کی سرحدوں سے آگے نکل جائے- تو وہ محسوس کرتا ہے کہ ملک کے تعلق سے اس پر ایک فریضہ ہے جسے انجام دے، ایسے افراد ہیں جو اس گھات میں بیٹھے ہیں کہ اس کےگھر کو، اس کے ملک کو، اس کے ثقافتی اور مدنی سرمایہ کو، اس کی پایدار وراثتوں کو چھین لیں، تو وہ ان کے مقابلے میں ڈٹنا چاہتا ہے؛ یہ انسان کے اندر موجود ایک جذبہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر  2025  صوبہ البرز  کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات
منصوبہ بندی آدھا کام ہے، باقی آدھا جو زیادہ اہم ہے، وہ کوشش ہے رہبر انقلاب اسلامی کی، شہیدوں پر سیمینار کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پیروی پر تاکید

منصوبہ بندی آدھا کام ہے، باقی آدھا جو زیادہ اہم ہے، وہ کوشش ہے

آپ نے اظہار عقیدت کے پروگراموں کی تفصیل کے دوران اچھی باتیں پیش کیں...کتاب کے لئے کوئی پڑھنے والاہونا، جس فلم کے لئے کوئی دیکھنے والا ہونا چاہئے، اس کے لئے کوشش کی ضرورت ہے؛ یعنی اگر آپ اپنے کام کو ہوشیاری سےانجام نہ دیں، اس کی پیروی نہ کریں، کام کے مختلف زاویوں کو مدّنظر نہ رکھیں، تویہ جو کوشش انجام پائي ہے، وہ اپنے نتیجے تک نہیں پہنچے گی...کسی اچھے کام کو کرنےکی سوچ اور اسے انجام دینے کی منصوبہ بندی، اس کام کا آدھا حصّہ ہے؛ باقی آدھاحصّہ جو زیادہ اہم ہے، وہ پیروی ہے، اس کام کے لئے عمل کرنا ہے اور آپ کو اسے انجام دینا ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات