زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ : عورت سماجی امور میں بھی شرکت کرے

اسلامی گھرانہ : عورت سماجی امور میں بھی شرکت کرے

اسلام نے حقیقی معنیٰ میں خواتین کا بہت زیادہ احترام کیا ہے۔ اگر اس نے گھر کے اندر ماں کے کردار اور ماں کے احترام پر زور دیا ہے یا گھر کے دائرے میں رہ کر ایک خاتون کے گھریلو کردار، اثرات، حقوق و فرائض اور حد بندیوں پر تاکید ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسلام ایک خاتون کو سماجی مسائل میں شرکت، سماجی جدوجہد میں حصہ لینے اور عوامی سرگرمیوں میں مشغولیت سے منع کرتا ہے۔ عورت کو ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہونا چاہیے اور سماجی امور میں بھی شرکت کرنا چاہیے۔ حضرت جناب فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) اسی طرح کی سماجی شخصیت کا مظہر ہیں، زینب کبریٰ (سلام اللہ علیھا) میں مختلف پہلوؤں کا اکٹھا ہونا ایک اور نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 27 جولائی 2005
شہداء کے کام کی عظمت کو محدود کرنا ظلم

شہداء کے کام کی عظمت کو محدود کرنا ظلم

اگر ہم شہداء کے کام کی عظمت کو صرف جذبات میں اٹھائے گئے قدم تک محدود کر دیں تو ہم نے ظلم کیا ہے۔ امام خامنہ ای  16دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوں گي

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوں گي

یہ ضو فشاں چراغ، یہ شمع فروزاں شیعہ معاشروں میں تمام ادوار میں موجود رہی ہے۔ ان شاء اللہ منتظروں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوں گی۔
جذبہ شہادت پیدا کرنے والے اقدار کو عام کیجئے

جذبہ شہادت پیدا کرنے والے اقدار کو عام کیجئے

ہمارے آج کے نوجوان بہت اچھے اور تیار ہیں، ہمارا پروگرام اس طرح کا ہو کہ ہم ان اقدار کو جن سے یہ شہادتیں وجود میں آئیں، ایرانی قوم میں یہ ایثار اور عظمت پیدا ہوئی، بیان کر سکیں اور آئندہ نسل میں منتقل کر سکیں تاکہ وہ ان شاء اللہ ملک کو آگے  لے جا سکیں معاشرے کو آگے  لے جا سکیں۔  امام خامنہ ای 16 دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار  کے منتظمین سے ملاقات
درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

ابدی زندگی میں انسان کی نجات اخلاص عمل سے وابستہ ہے۔ خدا کے لیے کام کرنا اور عمل میں اخلاص ہونا باعث نجات ہے۔ یہ بہت سے مقامات پر نہیں ہوتا۔ بہت سے کاموں میں انسان سوچتا ہے کہ اس نے یہ کام خدا کے لیے کیا ہے، بعد میں جب خود ہی ذرا انصاف کے ساتھ توجہ دیتا ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ عمل پوری طرح خالص نہیں ہے "وَ استغفِرُكَ مِمَّا اردتُ بہ وجہكَ فخالَطَنی ما لیس لک" خدایا! میں توبہ کرتا ہوں اس عمل سے جو میں نے چاہا تھا کہ صرف تیرے لیے انجام دوں لیکن اس میں ایسا جذبہ اور ایسی نیت شامل ہوگئی جو خدائي نہیں تھی۔ جس جگہ بھی انسان کے لیے اخلاص عمل ممکن ہو، غنیمت ہے۔ امام خامنہ ای 2 مئی 2016
رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ البرز کے شہیدوں کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان کی ملاقات 

رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ البرز کے شہیدوں کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان کی ملاقات 

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ البرز کے 5580 شہداء کی یاد منانے والی انجمن کے کارکنان سے ملاقات میں تقریر کی جسے بروز منگل 16 دسمبر 2025 کو تہران کے پڑوسی شہر کرج میں منعقدہ پروگرام میں نشر کیا گیا۔
قرآن کی روشنی میں: ملک میں امن وامان فوجی قوت میں اضافے کا نتیجہ

قرآن کی روشنی میں: ملک میں امن وامان فوجی قوت میں اضافے کا نتیجہ

جب دشمن کو یہ احساس ہو کہ آپ کمزور ہیں تو اس کے اندر حملے کی  ہمت پیدا ہوتی ہے اور جب اس کو احساس ہو کہ آپ طاقتور ہیں تو اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتا بھی ہو تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور ہو جاتا ہے۔ خدا نے فرمایا ہے: تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) یہ ملک میں امن و سلامتی کے قیام کا سبب ہے، لہذا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کافی عرصے تک بار بار کہا کرتے تھے کہ فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے۔ (اب) ایک مدت ہوگئی یہ بات زبان پر نہیں لاتے، وہ جانتے ہیں کہ یہ بات بے معنی ہو گئي ہے۔ یہ آپ کی توانائیوں کا نتیجہ ہے، جب اندرونی سطح پر آپ توانائیوں میں اضافہ کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ اس طرح سامنے آتا ہے۔ امام خامنہ ای 21 اگست 2023
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کےحامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔   امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
آج دشمن کا ہدف دلوں، افکار اور سوچ میں تبدیلی لانا اور ان پر قبضہ کرنا ہے

آج دشمن کا ہدف دلوں، افکار اور سوچ میں تبدیلی لانا اور ان پر قبضہ کرنا ہے

ہم تشہیراتی جنگ میں ہیں۔ دشمن سمجھ گیا کہ اس پر فوجی وسائل کے ذریعے قبضہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ وہ سمجھ گیا کہ اگر وہ کوئی قبضہ کرنا چاہے تو اسے دلوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اسے سوچ اور افکار کو بدلنا ہوگا۔
ایرانی قوم، اسلام کے صحیح معانی کی عملی تصویرپیش کر رہی ہے

ایرانی قوم، اسلام کے صحیح معانی کی عملی تصویرپیش کر رہی ہے

ایرانی قوم روز بروز اسلام کی عزت بڑھا رہی ہے۔ وہ دکھا رہی ہے کہ اسلام کا مطلب ہے استقامت، اسلام کا مطلب ہے طاقت۔ اسلام کا مطلب ہے سچائی اور پاکیزگی۔ اسلام کا مطلب ہے خیر خواہی اور انصاف پسندی۔