زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اسلامی گھرانہ : شوہر و زوجہ محبت سے زندگی آگے بڑھائيں

اسلامی گھرانہ : شوہر و زوجہ محبت سے زندگی آگے بڑھائيں

پرانے زمانے میں زیادہ تر کہا جاتا تھا کہ لڑکی کو نبھانا چاہیے، جیسے وہ اس بات کے قائل تھے ہی نہیں کہ لڑکے کو بھی نبھانا چاہیے۔ نہیں! اسلام یہ بات نہیں کہتا؛ اسلام کہتا ہے کہ شوہر اور زوجہ دونوں کو نبھانا چاہیے، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بنا کر رکھنا چاہیے اور یہ طے کرنا چاہیے کہ گھریلو زندگی ایک دوسرے سے عشق و محبت کے ساتھ، پورے اطمینان و سکون اور شفاف طریقے سے گزاریں گے، جاری رکھیں گے اور اس کی حفاظت کریں گے۔ اگر ایسا ہو گیا جو کہ انشاء اللہ اسلامی تربیت کے ساتھ کرنا مشکل بھی نہیں ہے تو یہ گھرانہ وہی صحیح سالم گھرانہ ہوگا جیسا اسلام چاہتا ہے۔ امام خامنہ ای 2 اگست 1995
ظہور کے بعد مکمل انصاف کا قیام

ظہور کے بعد مکمل انصاف کا قیام

حضرت کے ہاتھوں جس عدل و انصاف کے قیام کا انتظار ہے وہ کسی خاص شعبے تک محدود عدل نہیں ہے، وہ زندگی کے تمام شعبوں میں قائم ہونے والا عدل ہے۔
رہبر انقلاب سے شعرا اور مداحان اہلبیت علیہم السلام کی ملاقات

رہبر انقلاب سے شعرا اور مداحان اہلبیت علیہم السلام کی ملاقات

فوٹو گیلری: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے بڑی تعداد میں اہلبیت کے مداحوں اور شعراء نے جمعرات 11 دسمبر 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
شادی کا جوڑا غریب کو دے دیا

شادی کا جوڑا غریب کو دے دیا

شادی کی رات اپنا لباس عروسی سائل کو،  فقیر کو دے دیتی ہیں؛ تین دن تک کھانا نہیں کھاتیں اور اپنی افطاری سائل کو دے دیتی ہیں اور عوام کی مشکلات دور کرتی ہیں۔
درس اخلاق: انفاق، اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے

درس اخلاق: انفاق، اسلام کا ایک بنیادی اصول ہے

مال و ثروت جمع کرنا اور انفاق (یا راہ خدا میں خرچ) نہ کرنا اقدار کے خلاف اور ایک گناہ اور شاید گناہ کبیرہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ چونکہ اپنے سرمائے سے کاروبار کرنا جائز و مباح ہے تو اس کی بنیاد پر انسان حق رکھتا ہے، چاہے حلال اور شرعی طریقوں سے ہی کیوں نہ ہو، کہ دولت و ثروت اکٹھا کرے اور بچاتا چلا جائے۔ جبکہ معاشرے کو اس کے مال و ثروت، وسائل، اثاثوں اور سرمائے کی ضرورت ہو اور وہ اسے اجتماعی مفادات کی راہ میں اور خدا کی راہ میں خرچ نہ کرے، یہ جائز ہو اور مباح ہو، ایسا نہیں ہے۔ اسلام میں انفاق ایک بنیادی اصول ہے، خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے۔ یہ نہیں کہا گيا کہ سودا نہ کیجیے، پیسے نہ کمائيے، یہ کام کیجیے لیکن (راہ خدا میں) خرچ کیجیے۔ امام خامنہ ای 06 نومبر 2009
آزادی کے نام پر غلامی

آزادی کے نام پر غلامی

مغرب کی سرمایہ دارانہ فکر اور کلچر کا سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ ہر طرح کے غلط کام اور جنسی بےراہ روی کو فریبی انداز سے آزادی کا نام دیتا ہے! جب اسی کلچر کو دوسری جگہ رائج کرنا چاہتے ہیں تو کہتے کہ ہم آزادی دےرہے ہیں! درحقیقت قیدی بنا رہے ہیں۔   امام خامنہ ای 3 دسمبر 2025
غزہ کا تاریخی المیہ

غزہ کا تاریخی المیہ

غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تقریبا دو مہینے کے بعد بھی، غزہ میں طبی خدمات اور اسپتالوں کی صورت حال بحران کا شکار ہے۔ صیہونی حکومت بدستور غزہ کے عوام کی ضرورت کے سامان اور مشینوں کو پہنچنے سے روک رہی ہے۔
قرآن کی روشنی میں : حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگي

قرآن کی روشنی میں : حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگي

عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکا ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔ اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں، اپنے تجزیوں میں یہ نہ بھولے کہ کون کھڑا ہے اور ان مظلوم عوام اور مظلوم قوم پر ظلم کر رہا ہے۔ یہ صرف صیہونی حکومت نہیں ہے۔ البتہ ہمیں شک نہیں کہ: اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو (جوش دلا کر) بے برداشت نہ کر دیں۔ (سورہ روم، آیت 60) جن لوگوں کو اللہ کے وعدے پر یقین نہیں ہوتا وہ اپنی بد گمانیوں سے آپ کو متزلزل نہ کر دیں، آپ کا ارادہ کمزور نہ کر دیں۔ ان شاء اللہ حتمی فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطین کے عوام اور فلسطین کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 1 نومبر 2023
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کےحامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔ امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025
آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں

مسئلۂ فلسطین کو بھلانے کے لیے صیہونی حکومت کے حامیوں کی بھرپور کوشش کے باوجود آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ درخشاں ہے۔ امام خامنہ ای حاجیوں کے نام پیغام، 30 مئی 2025