ہمارا معاشرہ امیر المومنین علیہ السلام کے زہد کی سمت میں آگے بڑھے۔ مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم امیرالمومنین کی طرح زاہد بن جائیں کیونکہ نہ ہم بن سکتے ہیں نہ ہم سے اس کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن ہم کو ان ہی کی راہ پر چلنا چاہیے یعنی ہمیں فضول خرچی اور ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایسی صورت میں ہم امیرالمومنین کے شیعہ کہے جائیں گے۔ فرمایا ہے: "ہمارے لیے زینت بنو۔" ہمارے لیے زینت بننے کا کیا مطلب ہے؟ مطلب یہ ہے کہ تمھارا عمل ایسا ہو کہ جب کوئی تمھیں دیکھے تو کہے: واہ واہ! امیر المومنین کے شیعہ کس قدر اچھے ہیں!
امام خامنہ ای
21 ستمبر 2016