آپ امریکہ سےخوف زدہ ہیں؟

میں، جناب ہاشمی رفسنجانی صاحب اور ایک اورشخص جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا ایک ساتھ تہران سے قم گئے اور وہاں امام خمینی(رہ) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ یہ پوچھنے کے لئے کہ آخر ان جاسوسوں کا کیا کریں؟ انہیں پکڑے رکھیں یا چھوڑ دیں؟ چونکہ عبوری حکومت کے اندر بھی اس سلسلے میں الگ الگ موقف تھے۔جب ہم لوگ امام ...

امام سے کہئے، آپ پر قربان

ایک قیدی کی ماں نے مجھ سے کہا کہ میرا بیٹا قید میں تھا، آج خبر ملی ہے کہ شہید ہو گیا ہے۔ آپ جایئے اور امام خمینی(رہ) سے کہیے کہ میرا بچہ آپ پر قربان ہوا، مجھے کوئی غم نہیں ہے. جب میں امام کی خدمت میں پہنچا تو کہنا بھول گیا۔ باہر نکلنے کے بعد مجھے یاد آیا تو وہاں موجود حضرات سے میں نے کہا امام سے کہی...

تعجب نہ کیجئے،

احمد سکوٹور نامی ایک افریقی لیڈر گنی کوناکری کے صدر جمہوریہ تھے میری صدارت کے دوران کئی مرتبہ ایران آئے۔ایک مرتبہ جنگ کے زمانے میں آئے، کہنے لگے آپ کے اوپر یہ جو جنگ مسلط کی گئی ہے اس پر تعجب نہ کیجیئے۔ سامراجی اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے خلاف جب بھی کوئی انقلاب آتا ہے تو سب سے پہلے یہ جو کام کرتی ہیں...

میں نے قصہ "اصحاب کہف" آپ سے سمجھا ہے

رمضان المبارک کا مہینہ تھا، میں سوچ رہا تھا کہ لوگوں کے سامنے کیا بیان کیا جائے جو مفید ہو۔اپنی دلچسپی کے لحاظ سے میں نے سوچا کہ سورہ کہف کی تفسیر بیان کی جائے۔اس کے لئے میں مختلف تفاسیر اور تاریخی کتب کا مطالعہ کرتا اور رمضان المبارک کی راتوں میں با ذوق افراد کی نشست میں اس واقعے کو بیان کرتا تھا۔ ...

صدر جمہوریہ کے والدین کا کاشانہ

صدارت کے زمانے میں میرے والدین اپنے اسی قدیمی گھر میں رہتے تھے، نہ انہوں نے کبھی سوچا اور نہ میرے ذہن میں آیا کہ اب جب عہدہ صدارت میں نے سنبھال لیا ہے تو اپنے گھر کی شکل بدل دینی چاہئے۔ یہاں تک کہ ہمارے ہمسائے نے ہمارے آنگن سے لگا ہوا اپنا گھر ایک اونچی عمارت میں تبدیل کرنا شروع کر دیا اور والدہ کے ...

نوروز یعنی کیا؟

نوروز کے معنی ہیں نیا دن، ہماری روایات بالخصوص معلی بن خنیس کی معروف روایت میں اس پر خصوصی توجہ دی گئي ہے۔ معلی بن خنیس بڑے گرانقدر راوی تھے اور ہمارے نزدیگ وہ ثقہ ( قابل اعتماد راوی ) ہیں۔ آپ ایک برجستہ شخصیت اور خاندان اہل بیت نبوت کے رموز و اسرار سے واقف تھے۔ آپ نے اپنی زندگی فرزند رسول حضرت امام...

29 اگست 1981 ( 8 شہریور 1360) کا سانحہ

میں بیماری سے ابھی ابھی اٹھا تھا اور اسپتال سے گھر پہنچ کر آرام کر رہا تھا۔ گھر ہی سے حالات کی اطلاع بھی حاصل کرتا رہتا تھا۔ شہید رجائی، شہید باہنر اور دیگر احباب تشریف لاتے تھے اور حالات سے مجھے آگاہ کر جاتے تھے تاہم میں امور میں براہ راست سرگرم عمل نہیں تھا۔ رفتہ رفتہ مجھے افاقہ ہوا اور میں نے جلس...
جیبی قرآن رکھا کیجئے

جیبی قرآن رکھا کیجئے

طاغوت (شاہ) کے اس دور میں، قرآن اور تفسیر کی کلاس میں جو نوجوان آیا کرتے تھے، میں ان سے کہا کرتا تھا کہ اپنی جیب میں ایک قرآن رکھا کیجئے، جب بھی وقت ملے یا کسی کام کے انتظار میں رکنا ہو تو ایک منٹ، دو منٹ، آدھا گھنٹہ، قرآن کھولئے اور تلاوت کیجئے، تاکہ اس کتاب سے انسیت ہو جائے۔
امیر المومنین جیسے تو نہیں ہو سکتے لیکن

امیر المومنین جیسے تو نہیں ہو سکتے لیکن

امیر المومنین علیہ السلام نے پورے سال کی آمدنی صدقے میں دے دی۔ دوسرا کوئی پیسہ بھی نہیں تھا کہ ہم سوچیں کہ اس سے حضرت کا گزارا ہو سکتا تھا۔
افریقی سربراہ مملکت نے آیت اللہ خامنہ ای سے صدام کے بارے میں کیا کہا تھا؟

افریقی سربراہ مملکت نے آیت اللہ خامنہ ای سے صدام کے بارے میں کیا کہا تھا؟

صدام کی لشکر کشی جس نے آٹھ سال تک ہمیں جدوجہد اور جنگ کی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا کوئی حیرت انگیز واقعہ نہیں تھا۔ خود مختار اور حریت پسند اقوام کے خلاف استکبار کی دائمی روش یہی ہے۔ میری صدارت کے ابتدائی برسوں کی بات ہے گنی کوناکری کے صدر احمد سیکوتورے جو افریقا کی ممتاز انقلابی، باوقار، ...