زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
شکست کی تلملاہٹ

شکست کی تلملاہٹ

آج تک صہیونی (الاقصیٰ فلڈ آپریشن کی) اس شکست کے دباؤ اور ذلت سے اپنے آپ کو باہر نہیں نکال سکے۔ ہاں وہ اپنی طاقت دکھاتے ہیں لیکن کہاں؟ غزہ کے مریضوں کے کسی اسپتال میں، غزہ کے اسکولوں میں اور غزہ کے لوگوں کے سروں پر (بم برسا کر) جن کے پاس پناہ لینے کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ طاقت کے اس مظاہرے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ امام خامنہ ای
ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں

ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں

حضرت خدیجہ کبری ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں۔ آپ نے اپنی ساری دولت دعوت اسلام اور ترویج اسلام پر صرف کر دی۔ اگر حضرت خدیجہ کی مدد نہ ہوتی تو شاید اسلام کے فروغ اور اسلام کی ترویج میں بڑا خلل اور رکاوٹ پیش آتی۔ بعد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دوسرے مسلمانوں کے ساتھ شعب ابی طالب میں جاکر رہیں اور شعب ابی طالب میں ہی انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔   امام خامنہ ای  
جرائم کی انتہا، استقامت کا اوج

جرائم کی انتہا، استقامت کا اوج

آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دونوں طرف سے اوج پر ہے۔ صیہونیوں اور مغربی تمدن کے جرائم اور سفاکیت بھی اور قضیئے کا دوسرا پہلو بھی۔ عوام کا بے مثال صبر و استقامت اور حماس اور فلسطینی مزاحمت کی قوت مجاہدت بھی۔  امام خامنہ ای  
خواتین کا عالمی دن: ایک نظر غزہ کی خواتین پر

خواتین کا عالمی دن: ایک نظر غزہ کی خواتین پر

غزہ نے مغرب کے چہرے سے انسانی حقوق کا نقاب ہٹا دیا۔   امام خامنہ ای    
اسلامی حکومت کا طریقہ کار «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»

اسلامی حکومت کا طریقہ کار «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»

جو حکومت اسلام کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے اس کے طریقہ کار کی بنیاد «لا تَظْلِمُونَ وَ لا تُظْلَمُون»‏ ہے۔ امام خامنہ ای
ایک ظالم تمدن کے شعلے

ایک ظالم تمدن کے شعلے

مغربی تمدن یہ ہے۔ امریکا اور مغرب کی غیر انسانی پالیسیوں کی شرمناک صورتحال اس حد کو پہنچ گئي ہے کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ امریکی فضائيہ کا ایک افسر خودسوزی کر لیتا ہے۔ یعنی اس کلچر کے پروردہ نوجوان کے لیے بھی یہ بات بہت بھاری ہے، اس کے ضمیر کو بھی چوٹ پہنچتی ہے۔ اتفاق سے کسی ایک شخص کا ضمیر جاگ گيا اور اس نے خود سوزی کر لی۔ مغربی کلچر نے اپنا تعارف کرا دیا، اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دی، اپنی پول کھول دی کہ وہ کتنا بدعنوان ہے، کتنا منحرف ہے، کتنا ظالم ہے۔  امام خامنہ ای 
صورت، کردار اور گفتار میں رسول اللہ سے سب سے مشابہ

صورت، کردار اور گفتار میں رسول اللہ سے سب سے مشابہ

امام حسین علیہ السلام فرماتے تھے: ہم جب بھی رسول اللہ کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو ہم علی اکبر کو دیکھتے تھے۔  امام خامنہ ای 
وسیع نیٹ ورک

وسیع نیٹ ورک

امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک ہمیشہ سے زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ کسی بھی زمانے میں پورے عالم اسلام میں شیعوں کے آپسی روابط اور تشیع کے نیٹ ورک کا فروغ، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے جیسا نہیں تھا۔ امام خامنہ ای 9 اگست 2005
منافق دشمن

منافق دشمن

امام محمد تقی الجواد علیہ السلام سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ منافق اور ریاکار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمت سے کام لیں اور ان طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے اندر بیداری پیدا کریں۔ امام جواد سلام اللہ علیہ نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور فریب دہی کی نقاب ہٹانے کے لئے کام کیا اور کامیاب ہوئے۔ امام خامنہ ای 10 اکتوبر 1980
یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا

یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا

غزہ کے عوام کی مدد کے لئے ملت یمن اور انصار_اللہ کی حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ بہت عظیم ہے۔ یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی تو اسے در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ انسان کو اگر خوف خدا ہو تو غیر خدا کا اسے کوئی ڈر نہیں رہتا۔ امام خامنہ ای