زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
ہمارے پیارے رسول

ہمارے پیارے رسول

پروردگار! محمد و آل محمد کا وسطہ، تجھے تیرے عز و جلال کا واسطہ، اپنا بہترین درود و سلام، الطاف اور تفضل، آج سے لیکر تا ابد ہمارے پیارے رسول کی روح مطہرہ پر نازل فرما۔ پروردگار! ہمیں ان کا امتی قرار دے۔ ہمیں ان کے صراط مستقیم پر گامزن فرما۔ ہمارے معاشرے کو ان کے معاشر کے مثل بنا دے۔ ہم سب کو ان کی پیروی کا حوصلہ دے۔  امام خامنہ ای  
امام حسین کی رہبری میں دنیا میں ایک تحریک رواں دواں ہے

امام حسین کی رہبری میں دنیا میں ایک تحریک رواں دواں ہے

یہ نظریہ بالکل درست ہے کہ سید الشہدا کے قیام نے اسلام کو محفوظ کر لیا۔ آج (امام حسین کی عزاداری کا) یہ پروگرام سو ‏سال قبل کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ، زیادہ وسیع پیمانے پر انجام پا رہا ہے۔ یہ ایک تحریک کی نشانی ہے جو ‏حسین ابن علی علیہ السلام کی قیادت میں ساری دنیا میں آگے بڑھ رہی ہے، ان شاء ا...
کربلا کا چہلم ایک آغاز تھا

کربلا کا چہلم ایک آغاز تھا

جب کربلا کا واقعہ رونما ہو گیا اور اس مقام پر امام حسین علیہ السلام، آپ کے اصحاب و اقربا نے بے مثال فداکاری و ایثار کا مظاہرہ کر دیا تو اب باری تھی اسیروں کی کہ وہ پیغام کو عام کریں۔ امام خامنہ ای
حسینی زندگی گزارئے اور حسینی بنے رہئے

حسینی زندگی گزارئے اور حسینی بنے رہئے

امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت ہیں۔ ہمیشہ حسینی زندگی گزارئے اور حسینی بنے رہئے۔ امام خامنہ ای 6 ستمبر 2023
حضرت زینب کے خطبے سے انقلابات شروع ہو گئے

حضرت زینب کے خطبے سے انقلابات شروع ہو گئے

حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے دو باتیں اجاگر کر دیں: ایک یہ کہ عورت، صبر و تحمل کا ایک بحر بے کراں ہو سکتی ہے؛ دوسرے یہ کہ عورت، تدبیر و عقلمندی کی منزل کمال پر پہنچ سکتی ہے۔ امام خامنہ ای 12 دسمبر 2021
سپاہ پاسداران انسداد دہشت گردی کا سب سے بڑا ادارہ

سپاہ پاسداران انسداد دہشت گردی کا سب سے بڑا ادارہ

آج سپاہ انسداد دہشت گردی کا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، پوری طرح وسائل سے آراستہ فوجی ادارہ ہے۔ ایک کارآمد اور الگ ادارہ ہے جو ایسے کام انجام دینے پر قادر ہے جو دنیا کی بڑی افواج کے بس سے باہر ہیں۔  امام خامنہ ای  17 اگست 2023
اخلاقی پستی سانحہ کربلا کا سبب بنی تو امام زین العابدین نے اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر لیا

اخلاقی پستی سانحہ کربلا کا سبب بنی تو امام زین العابدین نے اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر لیا

اگر لوگ اسلامی اخلاق سے آراستہ ہوتے تو یزید، ابن زیاد، عمر سعد اور دوسرے افراد، یہ المیہ انجام نہیں دے سکتے تھے۔ ‏اگر اتنے پست نہ ہوئے ہوتے، تو حکومتیں، چاہے وہ کتنی ہی فاسد کیوں نہ ہوتیں، کتنی ہی بے دین اور ظالم کیوں نہ ہوتیں، ‏اتنا بڑا المیہ انجام نہ دے سکتیں۔
شدیدترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق

شدیدترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، ایک تلخ، سازش آمیز اور خطرناک واقعہ ہے۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدیدترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔ امام خامنہ ای 22/07/2023  
امام حسین علیہ السلام کے قیام کے نتائج اور اثرات

امام حسین علیہ السلام کے قیام کے نتائج اور اثرات

‏امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں کا ہدف یہ تھا کہ اسلام اور پیغمبر کی یادگاروں کو روئے زمین سے محو کر‎ ‎دیں۔ ‏انھیں ‏شکست ہوئي کیونکہ ایسا نہیں ہو سکا۔ امام حسین علیہ السلام کا ہدف یہ تھا کہ اسلام کے دشمنوں کی اس سوچی ‏سمجھی ‏سازش کو، جنھوں نے ہر جگہ کو اپنے رنگ میں رنگ لیا تھا یا رنگنا چاہتے تھے، ناکام بنا دیا جائے۔
قرآن سبھی کے لیے

قرآن سبھی کے لیے

قرآن کا خطاب پوری بنی نوع انسانی سے ہے، قرآن کا دعوی یہ ہے کہ وہ پوری انسانیت کو راہ راست اور کامیاب انسانی ‏زندگي کی راہ دکھانا چاہتا ہے جو منزل تک پہنچانے والی ہے۔ امام خامنہ ای ‎14 ‎اپریل 2022‏ ...