زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
مجرم حکومت

مجرم حکومت

آج اپارتھائيڈ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی، پچھلے دسیوں سال سے چلے آ رہے شدید ظالمانہ برتاؤ کا ہی تسلسل ہے۔   فلسطین کے حامی با ضمیر امریکی یونیورسٹی طلبہ کے نام امام خامنہ ای کا خط  25 مئی 2024
بیدار ضمیروں کے نام...

بیدار ضمیروں کے نام...

میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائي ہے۔  ریاستہائے متحدہ امریکا کے جوانوں اور اسٹوڈنٹس کے نام  رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے خط سے اقتباس  25/05/2024  
کہاں ہیں تمھارے انسانی حقوق؟!

کہاں ہیں تمھارے انسانی حقوق؟!

انسانی حقوق کے لئے گلا پھاڑ کے دنیا کے کان کے پردے پھاڑنے والے کہاں ہیں؟ انھیں کیوں نہیں دیکھتے؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کے حقوق نہیں ہیں؟ امام خامنہ ای  10 اپریل 2024
فلسطینی بچوں کی مظلومیت کی آواز

فلسطینی بچوں کی مظلومیت کی آواز

ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، مجاہد اور فعال وزیر خارجہ 
امام رضا کا خادم ہونا میرا شرف ہے

امام رضا کا خادم ہونا میرا شرف ہے

یقینی طور پر امام رضا علیہ السلام کے حرم اقدس کی خدمت جب وہ کما حقہ اور اس کے خاص طریقے سے انجام پائے تو، سب سے بڑے اقدار اور سب سے بڑے افتخارات میں سے ہے اور آج یہ چیز ممکن اور موجود ہے۔ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ میں عمل میں نہ سہی برائے نام ہی سہی آپ لوگوں کے زمرے میں شامل ہوں اور مجھے اس بارگاہ مقدس کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ یہ بات میں آپ لوگوں سے اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا دل بھی وہیں ہے جہاں رہنے کا شرف آپ کو ہمیشہ حاصل ہے اور کیا سعادت حاصل ہے آپ کو! حقیقت میں میرے لیے سب سے شیریں لمحات وہ ہیں جب میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا ہوں۔  امام خامنہ ای 
آپ نے امریکا کی اجارہ داری ختم کردی

آپ نے امریکا کی اجارہ داری ختم کردی

اگر بڑی طاقتوں کا بس چلے تو وہ سمندروں کو بھی اپنے نام لکھوا لیں تاکہ دوسروں کو روک سکیں۔ انسانیت سے متعلق عمومی امور کو اپنے ذاتی تسلط میں لینا بڑی طاقتوں کی فطرت میں شامل ہے، امریکا کی فطرت میں شامل ہے؛ آپ نے اسے توڑ دیا۔ آپ کے کام (دنیا کا چکر لگانے کے ایرانی فوج کے فلوٹیلا کے مشن) کا ایک واضح نتیجہ یہ تھا کہ آپ نے دکھا دیا کہ آزاد سمندروں کا تعلق سب سے ہے اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ "ہم بحری جہاز کو فلاں خلیج سے عبور کرنے نہیں دیں گے" صرف بڑبولاپن ہے۔ امام خامنہ ای
خدا کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا

خدا کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا

ہمیں یقین ہے کہ فلسطین کے مسلمان عوام کی جدوجہد اور عالم اسلام کی جانب سے ان کی حمایت جاری رہنے سے خداوند عالم کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا اور بیت المقدس، مسجدالاقصیٰ اور اس سرزمین کے دیگر مقامات، عالم اسلام کی آغوش میں واپس آ جائيں گے، ان شاء اللہ۔ "و اللہ غالب علی امرہ" اور اللہ تو ہر کام پر غالب ہے۔ امام خامنہ ای 24 اپریل 2001
لبرل ڈیموکریسی کا جھوٹ

لبرل ڈیموکریسی کا جھوٹ

غزہ میں مغربی تمدن نے خود کو ظاہر کر دیا ... تیس ہزار لوگ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو! ان میں سے بعض پشت پناہی کرتے ہیں، ہتھیار دیتے ہیں ... یہ مغرب کی لبرل ڈیموکریسی ہے، یہ نہ تو لبرل ہیں اور نہ ہی ڈیموکریٹ، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ امام خامنہ ای
حج برائت

حج برائت

اس سال ہمارا حج، خصوصی طور پر برائت کا حج ہے ... آج جو کچھ غزہ اور فلسطین میں ہو رہا ہے، اس کی وجہ سے۔ امام خامنہ ای