اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے اپنی تقریر میں آیہ مودت سمیت مختلف قرآنی آیتوں کی روشنی میں یہ ثابت کیا کہ اہل بیت رسول منجملہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت کا لازمہ ان برگزیدہ ہستیوں سے عقیدت اور ان کی پیروی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کی اس عظیم ہستی کی سب سے اہم فضیلت مخلصانہ بندگی اور ولی امر مسلمین کی اطاعت میں اپنی جان کی پروا نہ کرنا تھا۔ حجت الاسلام صدیقی نے کہا کہ اس پاکیزہ مکتب کے پروردہ شہید قاسم سلیمانی جیسے افراد بھی بندگی پروردگار اور ولی امر مسلمین کی اطاعت کی فضیلت سے آراستہ ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے جنرل سلیمانی کی شہادت کے اثرات منجملہ اسلام و انقلاب کی قوت میں اضافے اور بیداری کی نئی لہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دین کی حکمرانی کی برکت سے شہید سلیمانی جیسے کم نظیر افراد پروان چڑھتے اور اپنی روشنی بکھیرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ استکباری طاقتیں خود دین اور دینی حکومت سے ناراض ہیں۔

عزاداری کے اس پروگرام  میں جناب مہدی رسولی نے حضرت  فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے۔