پہلی مجلس عشرہ محرم کی ساتویں شب میں منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو گناہوں، غیر الہی رغبتوں اور نفسانی و شیطانی وسوسوں سے نجات کا دروازہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا مظلومین کو یہ درس دیتی ہے کہ ظالم کے مقابلے میں اللہ کی ذات پر توکل کرکے میدان میں اترنا چاہئے اور استکباری طاقتوں کے محاذ کے مقابلے میں خود کو اقلیت میں دیکھ کر پیکار سے پہلو تہی نہیں کرنا چاہئے۔
مجلس میں حجت الاسلام مرتضی وافی نے رثائی کلام پیش کیا۔