مسلمانوں میں مولانا ابو الکلام آزاد، مولانا محمد علی، مولانا شوکت علی، قائد اعظم محمد علی جناح اور دوسری شخصیات بھی موجود تھیں۔ یہ ایک ہی دور کی شخصیات تھیں۔ انہوں نے آزادی کی لڑائی لڑی۔ مگر علامہ اقبال کی شخصیت ان سب میں ممتاز ہے۔ ان کی کاوشوں کی عظمت کا موازنہ کسی اور سے نہیں کیا جا سکتا۔ ہم مولانا ابو الکلام آزاد کی عظمت کے بھی معترف ہیں، مگر ان ساری شخصیتوں کی تعریف یہ ہے کہ انہوں نے انگریزوں کو ملک سے نکالنے کے لئے طویل جدوجہد کی۔ لیکن اقبال کی لڑائی صرف ہندوستان کے لئے نہیں ہے، وہ پورے عالم اسلام کی جنگ لڑتے نظر آتے ہیں، ان کا نصب العین پورا مشرق ہے۔