ہماری امریکہ پالیسی طے شدہ اور واضح پالیسی ہے۔ افراد کے آنے جانے سے یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوتی۔ آج امریکہ میں الیکشن ہے۔ کچھ لوگ یونہی بات کرتے ہیں کہ کون آئے گا، کون نہیں آئے گا۔ اگر فلاں آیا تو کیا ہوگا اور فلاں آ گیا تب کیا ہوگا۔ ہاں، ممکن ہے کہ کچھ تغیرات ہوں، لیکن ہم سے کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ یعنی ہماری پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہماری پالیسی طے شدہ اور واضح ہے۔ افراد کے آنے جانے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن آپ خود ان کی حالت پر ذرا غور کیجئے، قابل دید صورت حال ہے۔ جو صدر اقتدار میں ہے اور جسے الیکشن کروانا ہے۔ وہی کہہ رہا ہے کہ یہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دھاندلی والے انتخابات ہیں۔