توکل، توسل، روحانیت اور دعا سے ہرگز غافل نہ ہوئیے! قرآن سے انسیت کو فراموش نہ کیجئے! اہل بیت و عترت سے عقیدت کو فراموش نہ کیجئے! گناہ سے اجتناب کو فراموش نہ کیجئے! جن ہستیوں کی باتوں کے ایک ایک لفظ کو ہم انتہائی معتبر مانتے ہیں ان کی سفارشات میں سب سے اہم سفارش گناہ سے اجتناب کی ہوتی تھی۔ یہ بنیادی چیز ہے۔ اپنے اندر بھی، اپنے خاندان کے اندر بھی، اپنے بچوں کے اندر بھی اور اپنے تمام متعلقین کے اندر بھی آپ اسے گہرائی تک اتارئے۔

پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں کی سپریم کونسل سے خطاب سے اقتباس