رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہ شعبان کی عیدوں اور اسی طرح خرمشہر کی آزادی کے تاریخی واقعے کی سالگرہ کی مناسبت سے 669 سزا یافتہ افراد کی سزائیں معاف کرنے اور ان میں تخفیف کی سفارش کو منظوری دی۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے ماہ شعبان کی عیدوں اور خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط ارسال کرکے ایسے 669 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی سفارش کی تھی جنھیں عدلیہ کے سزاؤں کی معافی اور تخفیف کے مرکزی کمیشن نے لازمی شرطوں کا حامل پایا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس سفارش کی موافقت کی۔