انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کےاصل سفر میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہاں تک کہ ان کے کام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اُس جوان کی مجاہدت و قربانی کا ثواب، جو اپنی جان ہتھیلی پر لیے میدان جنگ میں گیا ہو، اس کی بیوی کو دیا جاتا ہے کیونکہ بیوی کے کام کی زحمت و مشقت بھی اس سے کم نہیں ہے۔ ہم اگر چاہتے ہیں کہ یہ مرد معاشرے میں ایک مفید و کارآمد شخص ثابت ہو تو اس عورت کو بھی گھر کے اندر ایک اچھی بیوی ثابت ہونا پڑے گا ورنہ یہ چیز ممکن نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
4 جنوری 2012