قرآن مجید کہتا ہے: «هدی للمتقین»۔ قرآن «هدی للمؤمنین» نہیں کہتا۔ «هدی للمتّقین» یعنی اگر کوئی شخص ایسا ہے جس کا کوئي دین نہیں ہے لیکن وہ پرہیزگار انسان ہے تو یقینا قرآن اس کی بھی ہدایت کرے گا اور وہ مومن بن جائے گا۔ اس کے برخلاف اگر کوئی مومن انسان تقوی نہ رکھتا ہو تو عین ممکن ہے کہ اس کا ایمان پائيدار نہ رہے۔ اگر گرد و پیش کے حالات سازگار ہیں تو مومن بنا رہے گا لیکن اگر حالات موافق نہیں ہیں تو ایمان پر قائم نہیں رہے گا۔
امام خامنہ ای
27 اپریل 1998