رہبر انقلاب اسلامی: "یہ عظیم خاتون، دامن اہل بیت کی پروردہ یہ نوجوان خاتون ائمہ علیہم السلام کے اصحاب اور عقیدتمندوں کے درمیان سے ہوتے ہوئے، مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے، پورے راستے عوام کے درمیان معرفت و ولایت کے پھول برساتے ہوئے اور پھر اس علاقے میں پہنچ کر اور قم میں قیام فرما کر اس بات کا موجب بنیں کہ یہ شہر علوم و معارف اہل بیت علیہم السلام کا کلیدی مرکز بن جائے اور ظالموں کی حکومت کے اس تاریک دور میں منارہ نور قرار پائے، نیز وہ سرچشمہ بن جائے جہاں سے علم و معرفت اہل بیت کی روشنی مشرق سے مغرب تک پورے عالم اسلام میں پھیلے۔" 21 اکتوبر 2010
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR حضرت معصومہ قم کی رحلت کی برسی کی مناسبت سے خاندان پیغمبر کی اس عظیم خاتون کے مدینے سے طوس کے سفر کے گہرے اثرات کے بارے میں 'ستاروں نے قدم چومے' عنوان سے مندرجہ ذیل پوسٹر شائع کر رہی ہے۔