بسم اللہ الرحمان الرحیم
بڑی دلچسپی اور اشتیاق سے حیرت انگیز روداد پر مشتمل یہ کتاب پڑھی اور چشم و دل کو ‏غسل دیا۔ اس کتاب میں ہر چیز لاجواب ہے۔ روایت کا انداز، راوی، طرز نگارش، تالیف کا ‏سلیقہ سب کچھ بہترین ہے۔ شہید اور ان کی والدہ پر سید الشہدا کی نگاہ لطف و کرم نقطہ ‏کمال پر ہے ... کسی بھی ملک، قوم اور انقلاب کے لئے اس سے بہتر روحانی سرمایہ نہیں  ‏ہو سکتا۔ منہ بولتا لطیف انداز بیان بھی بڑا قیمتی سرمایہ ہے جس کی اس مادرانہ عشق کی ‏تصویر کشی کے لئے ضرورت تھی۔ ‏

‏28 فروری سنہ 2021‏

مصنفہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جائے۔