ایران کی رضاکار فورس جسے بسیج کہا جاتا ہے وہ فورس ہے جو دفاع وطن سے لیکر سائنسی، سماجی، ثقافتی، علمی سرگرمیوں اور عوامی خدمت تک ہر میدان میں مصروف عمل ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی 27 نومبر 2019 کو اپنی ایک تقریر میں کہتے ہیں کہ بسیج کے دو پہلو ہیں۔ ایک فوجی میدان میں جہاد کا پہلو ہے اور دوسرا سافٹ وار کے میدان میں جدوجہد کا پہلو ہے۔ یہ فورس ہر جگہ موجود ہے اور اس سے وہ ہستیاں وابستہ ہیں جو نوجوانوں کے لئے آئیڈیل ہیں۔