کھانا پکانا، نرس کے طور پر خدمات اور کپڑے دھونا اس مدد کا حصہ تھا۔ جب یہ اعلان ہوا کہ ان کپڑوں میں کچھ کپڑوں کے کیمیکل گیس سے آلودہ ہونے کا احتمال ہے، فوجی لباس کی تعداد کم تھی اور یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کون سا لباس آلودہ ہے، یہ خواتین رضاکارانہ طور پر فداکاری کرتے ہوئے ان لباسوں کو دھوتی رہیں۔ برسوں بعد ان کیمیکل مادوں کے سائڈ ایفکٹ کے نتیجے میں ان میں سے کچھ خواتین شہید ہو گئیں۔