عشرۂ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسیوں پرشکوہ سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيۃ ‏اللہ ‏العظمی سید علی خامنہ ای پیر کو علی الصباح اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر ‏پہنچے ‏اور ایرانی قوم کے عظیم الشان قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح 28 جون ‌‏1981 کے سانحے کے شہداء کے مزاروں پر حاضر ہو کر خداوند متعال سے ان ‏کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ ‏

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای اس کے بعد گلزار شہدا گئے اور انھوں نے اسلام اور ایران کا دفاع کرنے والے شہیدوں کی ‏پاکیزہ ‏ارواح پر درود و سلام بھیجا۔

‎2022/01/31‎