پیغمبر اکرم اپنے اس مقام و منزلت اور عظمت کے باوجود، اپنی عبادت کی جانب سے غافل نہیں رہتے تھے؛ آدھی رات کو گریہ کرتے تھے، دعا و استغفار کرتے  تھے۔ ام سلمہ نے عرض کی: "یا رسول اللہ! آپ کو خداوند عالم اتنا عزیز رکھتا ہے، آپ کیوں گریہ کرتے ہیں؟" آنحضرت نے فرمایا: "اگر میں خدا کی طرف سے غافل ہو جاؤں تو پھر کون سی چیز مجھے بچائے گي؟" یہ ہمارے لیے درس ہے۔

27 ستمبر 1991