سوال: وہ رقم جو صدقے کے عنوان سے لوگوں کے درمیان اکٹھا ہوئی ہو اور صدقہ دینے والوں نے اس کے استعمال کے لئے کوئی شرط نہ لگائی ہو، کیا اس کو کسی بھی کار خیر میں لگا سکتے ہیں؟

جواب: صدقہ کسی فقیر کو ہی دیا جاسکتا ہے اور دوسرے امور خیر میں اس کے استعمال کے لئے صدقہ نکالنے والے کی مرضی معلوم کرنا چاہئے۔