بزرگ عالم دین آيت اللہ مکارم شیرازی کی علالت اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی ان کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔  
عیادت کے وقت رہبر انقلاب نے بزرگ عالم دین کے علاج کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور اللہ تعالی سے ان کی مکمل صحتیابی کی دعا کی۔  
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا: ان برسوں میں علمی لحاظ سے، عوام کی رہنمائی کے لحاظ سے اور معرفت کے اعتبار سے آپ کی عمر مبارک اور آپ کا وجود منفعت بخش رہا ہے۔ اللہ تعالی آپ کی یہ برکتیں قائم رکھے۔  
اس موقع پر آيت اللہ مکارم شیرازی نے رہبر انقلاب اسلامی کے لطف و محبت کا شکریہ ادا کیا۔