انسان سر سے پاؤں تک نیازمند ہے۔ ان مشکلات سے نجات اور ان ضرورتوں کی تکمیل کا مطالبہ ہم کس سے کریں؟ خداوند متعال سے، کیونکہ وہ ہماری حاجتوں سے واقف ہے۔ لہذا اپنے خدا سے مانگیے۔ انسان ضرورتمند ہے اور ان ضرورتوں کی تکمیل کا وہ خدا سے مطالبہ کرتا ہے خدا کے گھر کے دروازے پر جانا چاہیے تاکہ دوسروں کے سامنے گڑگڑانے سے بے نیاز ہوجائیں۔
امام خامنہ ای
15 فروری 1995