مہدویت کا سب سے نمایاں نعرہ ہے، عدل و انصاف۔ امام زمانہ پوری دنیا کو، کسی ایک مقام کو نہیں، عدل سے بھر دیں گے اور ہر جگہ عدل و انصاف قائم کر دیں گے۔ امام زمانہ کے بارے میں جو روایتیں ہیں، ان میں بھی یہی بات پائي جاتی ہے۔ بنابریں مہدئ موعود کا انتظار کرنے والوں کی توقع، پہلے مرحلے میں، عدل و انصاف کا قیام ہے۔

امام خامنہ ای

22/10/2002