امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے سے انسان کی حقیقی حیات، اور اس عظیم انسانی خاندان کی حقیقی سعادت شروع ہوگي۔ اس کرۂ خاکی کی برکتوں، صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ، انسان کے لیے بغیر کسی ضرر کے، بغیر کسی نقصان کے، بغیر کسی تضییع کے اور بغیر کسی تباہی کے ممکن ہوگا۔