ماہ رجب پروردگار کی ذات مقدس اور الہی اقدار و معیارات سے تقرب کا ایک موقع ہے اور اسی طرح تہذیب نفس کا ایک اچھا موقع ہے۔ یہ ایام، جو ہماری روایات میں نمایاں ایام کے طور پر بیان ہوئے ہیں، یہ سب مواقع ہیں اور ہر موقع، ایک نعمت ہے اور ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور  خدا کے لئے کام کیجیے۔

امام خامنہ ای

26 اپریل 2015