انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کے اصل سفر میں اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم نے انقلاب کی جدوجہد کے دوران بھی اور انقلاب کی کامیابی کے زمانے میں بھی آزمایا ہے، وہ مرد جن کی بیویوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ جدوجہد کے دوران بھی ثابت قدم رہے اور انقلاب کے بعد بھی صحیح راہ پر آگے بڑھتے رہے۔ البتہ اس کے برخلاف بھی دیکھا گيا۔ بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کو لائق بہشت بنا دیتی ہیں، اور بہت سی ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے شوہروں کو جہنم میں جھونک دیتی ہیں۔ البتہ مرد بھی بالکل اسی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
4 جنوری 2012