ہمارے ملک کی بہت سی اندرونی مشکلیں اسی صفت یعنی سچائی کے فقدان کا نتیجہ ہیں۔ "صدق الحدیث" نہیں ہے، یعنی سچائی نہیں ہے، باتوں میں صداقت نہیں ہے۔سچائی کا کیا مطلب ہے؟ مطلب یہ ہے کہ جو بات آپ کر رہے ہیں وہ حقیقت کے مطابق ہو۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ حقیقت کے مطابق ہے اور آپ نے اسے بیان کیا تو یہ سچائي ہے اور اگر نہیں، یعنی آپ کو نہیں معلوم کہ یہ بات حقیقت کے مطابق ہے یا نہیں لیکن پھر بھی آپ نے بیان کیا تو یہ سچائي نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کو دیکھیے کہ اس کی باتیں، افواہیں، جھوٹ، بے بنیاد باتیں، تہمتیں، غیر حقیقی باتوں کی نسبت دے دینا، ملک میں ایک جھوٹی فضا پیدا کر دیتا ہے۔ "صدق الحدیث" یعنی سب کوشش کریں کہ زبان سے سچی بات ہی نکلے۔

امام خامنہ ای

3 مارچ 2019