"وَ اِيّاكَ نَستَعين" اور صرف تجھ ہی مدد چاہتے ہیں۔ کس چیز میں تجھ سے مدد چاہتے ہیں؟ اس چیز میں کہ ہم صرف تیری ہی بندگي کریں، کسی دوسرے کی نہیں، غیر اللہ کی بندگي نہ کرنا زبان سے تو بہت آسان ہے لیکن عمل میں یہ سب سے مشکل کاموں میں ہے؛ انفرادی زندگي میں بھی سخت ہے اور اجتماعی زندگي میں بھی سخت ہے، ایک قوم کی حیثیت سے بھی سخت ہے اور آپ اس کی سختیوں کو دیکھ رہے ہیں کہ جب اسلامی جمہوریہ نے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں توحید کا پرچم بلند کر رکھا ہے، اس سے بھی زیادہ سخت ہمارے اندر کے اس شیطان اور طاغوت کو بھگانا ہے، یہ اس سے بھی زیادہ سخت ہے۔ نفسانی خواہشات اور نفسانی شہوات سے مقابلے کی نسبت امریکا سے مقابلہ آسان ہے، نفس سے جنگ سب سے سخت ہے، اُس جنگ کی بنیاد بھی یہ جنگ ہے۔
امام خامنہ ای
24 اپریل 1991