ہم امام زمانہ کے زمانہ ظہور سے، نزدیک ہوچکے ہیں کیونکہ معرفتیں ترقی کرچکی ہیں۔ آج انسان کا ذہن اس بات کو سمجھنے جاننے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے کہ ایک عالی مقام انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ وہی چیز کہ جس کی تمام انبیاء نے کوشش کی ہے، وہی چیز کہ جس کا پیغمبر اسلام نے قرآن میں لوگوں سے وعدہ کیا ہے۔ لوگوں کے قلوب، اشتیاق اور عشق و محبتیں اس نقطے کی طرف دن بہ دن زیادہ متوجہ ہوتی چلی جارہی ہیں۔

امام خامنہ ای

24/11/1999