دشمنان اسلام نے ہمیشہ چاہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دل کو بے چین و مضطرب کر دیں۔ تاریخ اسلام کے طویل دور میں ایسے بہت سے مواقع پیش آئے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی انبیا کے عظیم جہادی اقدامات کے وقت ہمارے نبی اکرم (ص) سےقبل، وہ مومنین جو اپنے ایمان پر ثابت قدم رہنے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے روحانی سکون پالیا۔ اس روحانی سکون نے ان میں تشویش پیدا نہیں ہونے دی، بے چینی نہیں آئی، وہ راستے سے منحرف نہیں ہوئے، کیونکہ تشویش اور اضطراب کے عالم میں بدحواسی کے سبب صحیح راہ پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ خدا کی یاد ہے جو دنیا کے طوفانی حادثوں میں زندگی کی حفاظت کرتی ہے، خدا کی یاد کو غنیمت سمجھیے۔
امام خامنہ ای
19 جون 2009