انتظار فرج یا ظہور کے انتظار کا مطلب یہ ہے کہ مذہب اسلام پر ایمان اور اہلبیت علیہم السلام کے مکتب پر یقین رکھنے والا انسانی زندگي کی الجھی ہوئی گرہ اور مشکل کو جانتا ہو۔ اسے انتظار ہے کہ انسان کے کام میں جو گرہ پڑی ہوئي ہے، وہ کھل جائے اور رکاوٹ برطرف ہو جائے، مسئلہ ہمارے اور آپ کے ذاتی کاموں میں رکاوٹ کا نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام پوری بشریت کی مشکلات برطرف کرنے کے لیے ظہور کریں گے اور تمام انسانوں کو پریشانی سے نجات دیں گے، انسانی معاشرے کو رہائی عطا کریں گے بلکہ انسان کی آئندہ تاریخ کو نجات بخشیں گے۔

امام خامنہ ای

17 اگست 2008