قرآن کریم نے صاحب اقتدار مومنین کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فرائض میں سر فہرست نماز قائم کرنے کا نام لیا ہے: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے۔ (سورۂ حج، آیت 41) (مومن کے) ذاتی عمل میں، یہ فریضہ نماز کو کیفیت عطا کرنے کی غرض سے ہے اور اجتماعی عمل میں نماز کی ترویج کے لیے ہے۔ نماز کو کیفیت عطا کرنے کا مطلب ہے کہ نمازی خود کو خدا کے سامنے حاضر سمجھتے ہوئے نماز ادا کرے، نمازی، نماز کو خدا سے ملاقات کی وعدہ گاہ سمجھے۔
امام خامنہ ای
2 ستمبر 2013