اس رات وہ تشریف لائے اور جب وہ آئے تو وہاں موجود سبھی لوگ، بے اختیار دل کی گہرائيوں سے نعرے لگانے لگے۔ لوگوں کے نعرے اور ان کا ردعمل دانستہ نہیں تھا۔ شروع کے دو تین منٹ سبھی لوگ مبہوت اور ایک خاص حالت میں تھے۔ ایک بہت ہی معنوی اور گرانقدر ماحول تھا جس نے ہم سبھی کو متاثر کر دیا۔