آج بحمداللہ ہماری قوم، مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے۔ روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے۔ ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب، اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکا دیے ہیں۔ خود یہ چیز امام علیہ السلام کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔

امام خامنہ ای

17 اگست 2008