قرآن مجید فرماتا ہے: اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آتشِ دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔ (سورۂ تحریم، آیت 6) یہ مردوں اور عورتوں، دونوں سے خطاب ہے۔ ہر انسان کے "اہل" سے انسان کے اہل خانہ اور قرابتدار مراد ہیں۔ آپ خود کو بھی آگ کا ایندھن بننے سے بچائیں اور اپنے اہل کو بھی۔ زن و شوہر ایک دوسرے کو، عورتیں، مردوں کو اور مرد، عورتوں کو جہنم سے نجات دلا سکتے اور بہشت میں پہنچا سکتے ہیں۔
امام خامنہ ای
15 اگست 2004