"عصر عاشورہ" نامی فن پارے کے خالق اور ایران کے مشہور مینیچر مصوّر استاد محمود فرشچیان نے، 9 اگست 2025 کو اس دار فانی کو وداع کہا۔ ان کے مشہور زمانہ پینٹنگ عصر عاشورہ کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا ہے:
"میں نے جب بھی جناب فرشچیان کی پینٹنگ کو دیکھا، جسے انہوں نے کئی سال پہلے مجھے دیا تھا، رویا ہوں؛ ہم ایسی حالت میں کہ مرثیہ پڑھنا جانتے ہیں، جناب فرشچیان ایسا مرثیہ پڑھتے ہیں کہ ہم سب کو رلاتے ہیں۔ یہ کتنا فائدہ مند اور با معنی فن ہے کہ ایک مصوّر اس میں ایسی حالت پیدا کر دے۔"
امام خامنہ ای
1 ستمبر 1993