زندگی کی حقیقتوں سے بالاتر، آرزوئیں، محبتیں اور انسانی جذبات و احساسات زندگی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا کردار بھی دوسروں کی پیروی، دیکھا دیکھی یا دوسرے درجے کا نہیں بلکہ اصلی (اور فطری) ہے۔ یہ اس نہایت ہی قوی و مستحکم عبادت کے لیے ایک بنیاد کا کام کر سکتا ہے۔ میاں بیوی دونوں کو اپنے اپنے مقام سے آشنا ہونا چاہیے، دونوں ایک دوسرے کو ہمیشہ محبت سے سرشار نگاہوں سے دیکھیں اور اس عشق کی حفاظت کریں کیونکہ یہ ختم اور زائل ہونے والی چیز نہیں ہے۔ دوسری تمام (قیمتی) چیزوں کی طرح اس کی حفاظت کریں کہ زائل نہ ہونے پائے۔

امام خامنہ ای

12 مارچ 2000