زندگی کا میدان جدوجہد کا میدان ہے، جہاں انسان مستقل طور پر ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے۔ اگر یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر آجائے تو زندگی کامرانیوں کا مخزن بن جاتی ہے۔ بیوی خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہے، بچے جو اس گھر میں پیدا ہوتے ہیں اور پرورش پاتے ہیں، کسی گرہ میں الجھے بغیر پروان چڑھتے ہیں اور کامیاب و کامراں رہتے ہیں یعنی اس لحاظ سے پورے گھر کی سعادت و کامرانی کی راہ ہموار ہو جاتی ہے ۔

امام خامنہ ای

22 جولائی 1997