بعض گھرانوں میں عورتوں کے حقوق کا پاس و لحاظ نہیں ہوتا۔ بعض گھرانوں میں جوانوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا اور بعض گھروں میں خاص طور پر بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، ان سب باتوں کی طرف اُن کو متوجہ کرنا اور انھیں بتانا چاہیے کہ بچوں کے حقوق کی پامالی صرف یہ نہیں ہے کہ انسان اُن کے ساتھ محبت نہ کرے، جی نہیں! غلط تربیت اور ان کے لیے مناسب اہتمام و انتظام سے کام نہ لینا، ان کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنا، لطف و محبت میں کمی اور اسی قسم کے دوسرے امور بھی ان پر ظلم کے دائرے میں آتے ہیں۔
امام خامنہ ای
15 دسمبر 2000