لڑکی اور لڑکا، دلہن اور دولھا آپس کے رشتۂ محبت کو مضبوط کریں کیونکہ محبت وہ بندھن ہے جو ان کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھے رکھتا ہے، دونوں باہم اور محفوظ رہتے ہیں، محبت انھیں جدا نہیں ہونے دیتی، یہ بہت اچھی چیز ہے۔ محبت ہوگی تو وفاداری بھی ہوگی، بے وفائی، بدقماشی اور ایک دوسرے سے خیانت و کدورت ان کے درمیان نہیں پیدا ہوگی، محبت ہوگی تو ماحول انس و الفت کا ہوگا، زندگی کی فضائیں اچھی، قابل استفادہ، شیریں و خوشگوار ہو جائیں گی۔

امام خامنہ ای

15 دسمبر 1997